علاقائی

Swachhata Hi Seva Campaign: اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے سوچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لیا

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے دہلی میں پنڈت دین دیال انتودیا بھون کے قریب ایک پارک میں ‘سوچھتا ہی سیوا مہم 2024’ میں حصہ لیا، جس کا اہتمام اقلیتی امور کی وزارت نے کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، رجیجو نے صفائی کے تئیں وزارت کے عزم کو اجاگر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ   یہ مہم 2014 سے جاری ہے۔

“رجیجو نے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقلیتی امور کی وزارت کے اندر باقاعدگی سے ‘سوچھتا ہی سیوا’ پروگرام چلاتے ہیں۔ یہ صرف دفاتر تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ سڑکوں، باغات، اور یہاں تک کہ ہم فائلوں کا انتظام کیسے کرتے ہیں۔ یہ صفائی مہم پورے ملک میں پھیل چکی ہے، اور اسے گھر اور دفتر دونوں جگہ جاری رہنا چاہیے-

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے دنوں میں وہ مودی حکومت کی تیسری میعاد کے پہلے 100 دنوں میں اقلیتی امور کی وزارت کی کامیابیوں کا خاکہ پیش کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Kangana Ranaut’s controversial statement: کنگنا رناوت کا متنازعہ بیان، اتفاق یا تجربہ؟ اٹھ رہے ہیں سوال، آپ بھی جانئے

اگر آپ کنگنا کے متنازعہ بیانات کی ٹائم لائن دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا…

39 mins ago