علاقائی

Police Investigating the case: دہلی کے وزیر پور علاقے میں دو افراد کو  بے دردی سے چاقو مارکر قتل کر دیا گیا، لوگوں میں خوف کا ماحول

دارالحکومت دہلی میں دوہرے قتل کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جمعہ کی رات دیر گئے دہلی کے وزیر پور انڈسٹریل ایریا میں دو لاشیں ملنے پر لوگوں میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے  ۔

جمعہ کی رات دہلی کے اشوک وہار تھانہ علاقے کے وزیر پور صنعتی علاقے میں دو نوجوانوں کو بے دردی سے چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام افسران موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد فارینسک ٹیم اور اسپیشل اسٹاف نارتھ ویسٹ کو بھی جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ فی الحال اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرنے والوں کے نام وشال اور وپل ہیں اور دونوں کی عمریں 17 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔ کچھ دن پہلے دونوں کی سوئمنگ پول میں انوج اور سورد کے ساتھ کسی بات پر لڑائی ہوئی تھی

اشوک وہار تھانہ علاقے میں اس دوہرے قتل کی واردات کو انجام دینے والے مجرموں کو پکڑنے کے لیے فی الحال کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جہانگیرپوری کے بابو جگجیون اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پی ایم مودی سے ملاقات، تیستا پانی کی تقسیم سمیت دیگر مسائل پر ہو سکتی ہے بات چیت

پولیس اہل علاقہ کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے

دوہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس اہل علاقہ کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقتول کے لواحقین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش میں مصروف ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس ٹیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

12 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

23 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

32 minutes ago

اردو ڈراما مقابلہ میں طلبا کی صلاحیتوں کا شاندارمظاہرہ، 18مختلف موضوعات پرڈراموں کی پیشکش، عمدہ اداکاری نے جج صاحبان کو متاثر کیا

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…

36 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

45 minutes ago