علاقائی

Jharkhand News: جھارکھنڈ کے پلامو میں سانپ کے کاٹنے سے دو بھائیوں کی موت، باپ کی حالت تشویشناک

پالامو: جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے تحت چین پور تھانہ علاقے کے نرسنگھ پور پاتھرا گاؤں میں ایک سانپ نے ایک خاندان کے تین افراد کو کاٹ لیا۔ اس افسوسناک واقعے میں دو بھائی ارجن کمار اور دیو کمار کی موت ہو گئی، جب کہ ان کے والد پریم چورسیا کی حالت تشویشناک ہے۔

حالت بگڑتی دیکھ تینوں کو رمز کیا گیا ریفر

سانپ کے کاٹنے کا شکار ہونے والا یہ خاندان ڈالٹین گنج کے ایم ایل اے آلوک چورسیا سے متعلق ہے۔ بتایا گیا کہ جمعرات کی رات تینوں سو رہے تھے کہ ایک سانپ گھر میں گھس آیا اور انہیں کاٹ لیا۔ انہیں دیر رات علاج کے لیے پلامو کے میدینرائے میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حالت بگڑتی دیکھ کر تینوں کو رمز، رانچی ریفر کر دیا گیا، لیکن ارجن کمار اور دیو کمار وہاں پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ پریم چورسیا کا علاج جاری ہے۔

باسڈیہ گاؤں میں دو لوگوں کو سانپ نے کاٹا

ایک اور واقعہ میں اسی تھانہ علاقے کے باسڈیہ گاؤں میں زمین پر سوئے ہوئے بھکاری بھوئیاں اور اس کی بیوی شکنتلا کو بھی جمعرات کی دیر رات سانپ نے کاٹ لیا۔ دونوں کو علاج کے لیے میدینرائے میڈیکل کالج اور اسپتال لایا گیا، جہاں شکنتلا دیوی کی موت ہوگئی۔ بھکاری بھوئیاں کی حالت تشویشناک ہے۔

ہر روز RIMSپہنچ رہے ہیں سانپ کاٹنے کے دس کیسز

اس سال مانسون کے دوران جھارکھنڈ میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں اب تک 15 سے زیادہ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ 4 جولائی کو ہیرالال راوت کی بیٹی ستوتی کماری اور بیٹے آدتیہ کمار کو ایک زہریلے سانپ نے گوڈا ضلع کے تحت سید پور گاؤں میں ایک ساتھ کاٹ لیا۔ اسپتال لے جانے تک دونوں کی موت ہو چکی تھی۔ رانچی میں ہر روز سانپ کے کاٹنے کے آٹھ سے دس معاملے RIMS تک پہنچ رہے ہیں۔

رمز کے ڈاکٹر سنجے سنگھ نےکیا کہا؟

رمز کے شعبہ میڈیسن کے سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر سنجے سنگھ نے کہا کہ بروقت اسپتال پہنچنے والے مریضوں کو اینٹی وینم دے کر بچایا جا سکتا ہے لیکن دیہی علاقوں میں جادو ٹونے کا سہارا لینے والے مریضوں کی حالت سنگین ہو جاتی ہے جس سے ان کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago