-بھارت ایکسپریس
Banda Accident: اترپردیش کے باندہ ضلع میں بدھ کو دہلی جیسا دردناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہ دردناک واقعہ اتر پردیش کے باندہ ضلع کے موائی بزرگ گاؤں میں پیش آیا۔ یہاں ایک ٹرک نے اسکوٹی پر سوار خاتون کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر بھاگنے لگا۔ خاتون ٹرک کے چیسس میں پھنس گئی۔ اسے تین کلومیٹر تک گھسیٹا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس دوران ٹرک میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ٹرک میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے لاش کو ٹرک کے چیسس سے نکال لیا۔
کرشی(زرعی) یونیورسٹی کی ملازم پشپا سنگھ اپنی اسکوٹی میں پیٹرول لینے نکلی تھی۔ اسی دوران اسے تیز ی سے آنے والے ٹرک نے ٹکر مار دی۔ ٹرک خاتون کو تقریباً تین کلومیٹر تک گھسیٹتا ہوا ڈیوائیڈر پر چڑھ گیا۔ ڈیوائیڈر کے زد میں آنے سے ٹرک میں آگ لگ گئی ۔
آگ سے خاتون کی اسکوٹی بھی جل کر خاکستر ہوگئی۔ متوفی خاتون کا نام پشپا ہے۔ وہ یونیورسٹی میں کلرک کے طور پر کام کر رہی تھی۔ حادثہ کے وقت خاتون گھریلو سامان اور پٹرول خریدنے نکلی تھی۔ حادثے کے بعد ٹرک خاتون کو تقریباً تین کلومیٹر تک
گھسیٹتا رہا۔ لوگوں نے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور نے ٹرک نہیں روکا۔
یہ بھی پڑھیں :Delhi Kanjhawala Accident:سلطان پوری تھانے کے باہر مشتعل افراد کا مسلسل احتجاج، پولیس کی بھاری فورس تعینات
ایڈیشنل ایس پی لکشمی نواس مشرا نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کی موت کے بعد اسے زرعی یونیورسٹی میں نوکری مل گئی۔
وہ لکھنؤ کی رہنے والی ہے۔ خاتون زرعی یونیورسٹی سے گھر واپس آرہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی گاڑی ٹرک میں پھنس گئی جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ خاتون کی موت ہو گئی ہے۔ لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور کو فرار ہوگیا ہے ۔ معاملے میں تفتیش کی جاری ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…