علاقائی

Tragic Accident in Andhra Pradesh: آندھرا پردیش کے پلناڈو میں دردناک حادثہ، پرائیویٹ بس اور آٹو رکشا کی ٹکر میں 7 افراد ہلاک

امراوتی: آندھرا پردیش کے پلناڈو ضلع میں جمعرات کی علی الصبح ایک پرائیویٹ بس اور آٹو رکشا کے درمیان زوردار ٹکر میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 6 خواتین شامل ہیں۔

بس نے آٹو رکشا کو ماری ٹکر

پولیس کے مطابق یہ حادثہ پلناڈو ضلع کے چِلکالوری پیٹ میں اڈّا روڈ کے قریب پیش آیا۔ وجے واڑہ سے تروپتی جا رہی ایک پرائیویٹ بس نے آٹو رکشا کو ٹکر مار دی۔ آٹو رکشا میں تقریباً 15 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 افراد کی موت ہوگئی۔ حادثے میں 4 بچوں سمیت 8 دیگر افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو گنٹور کے سرکاری جنرل اسپتال اور چِلکالوری پیٹ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

سالگرہ کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد چِلکالوری پیٹ منڈل کے ویلورو گاؤں کے رہنے والے تھے۔ وہ پرکاشم ضلع کے کونڈامانجولور میں منعقدہ سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ 4 افراد کی موت موقع پر ہی ہوگئی، جبکہ 2 زخمیوں نے گنٹور کے سرکاری جنرل اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ایک اور زخمی کی موت چِلکالوری پیٹ کے سرکاری اسپتال میں ہوئی۔

7 مہلوکین کی ہوئی شناخت

مہلوکین کی شناخت بونٹو بابو (62)، بونٹو مانیمّا (55)، سمپورنامّا (70)، گنگمّا (50)، لکشّممّا (75)، چاؤتوپلی سوارتمّا (45) اور ماریّممّا (45) کے طور پر کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے افسوس کا اظہار کیا

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این. چندرا بابو نائیڈو نے اس بھیانک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو ہر ممکن بہتر طبی سہولت فراہم کی جائے اور ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جائے۔ وہیں، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ضلع حکام سے بات کی اور زخمیوں کے لیے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

وزیر داخلہ نے حادثے کی تفصیلات طلب کیں

اس دوران، ریاستی وزیر داخلہ ونگالاپوڈی انیتا نے چِلکالوری پیٹ میں پیش آنے والے سڑک حادثے کے سلسلے میں پلناڈو کے ایڈیشنل ایس پی سے بات کی۔ انہوں نے حادثے کی سنگینی، مہلوکین اور زخمیوں کی تفصیلات اور امدادی کارروائیوں کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

32 minutes ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

53 minutes ago

Relief For Small Traders: چھوٹے تاجروں کے لیے دیوالی سے پہلے خوشخبری! جی ایس ٹی رجسٹریشن سے ریفنڈ تک آسان ہو سکتے ہیں قواعد

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں چھوٹے اور کم خطرے والے کاروباروں کے لیے…

1 hour ago

Modi 25 Years Public Life: پی ایم مودی کے 25 سالہ عوامی سفر کو وقف خدمت ہفتہ شروع، پٹیالہ میں 400 ضرورت مند خاندانوں کو راشن

وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی سفر اور ان کی سالگرہ کے موقع…

2 hours ago