رام گڑھ: جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر میں جمعرات کے روز مہا اشٹمی پوجا کے دن ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ رانچی-پٹنہ روڈ پر شہر کے پٹیل چوک کے قریب ٹرک کی زد میں آکر تین لڑکیوں کی موت ہو گئی، جب کہ ایک دیگر لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ تمام لڑکیوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کی صبح اسی چوک سے تھوڑے فاصلے پر مال بردار گاڑی کی زد میں آنے سے ایک نوجوان کی جان چلی گئی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ ہائی وے پر رانچی سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا اور وہ پٹیل چوک سے کچھ پہلے مرامکلا گاؤں کے قریب پلٹ گئی۔ اسی دوران رام گڑھ کے مشہور مہامایا مندر میں مہا اشٹمی کی پوجا کرنے جا رہی چار لڑکیاں حادثہ کا شکار ہو گئیں اور ایک لڑھکتے ٹرک کے نیچے آ گئیں۔ ان میں سے ایک منیشا کماری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تین دیگر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے دو کی موت ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رام گڑھ کے ایس ڈی پی او پرمیشور پرساد، سرکل آفیسر سدیپ ایکا، رام گڑھ تھانے کے انچارج کرشنا کمار سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹرک کے نیچے آنے والی لڑکیوں کو نکالنے کے لیے پولیس اور مقامی لوگوں کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ لڑکیوں کے گھر والے اور گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے۔ پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور…
ڈاکٹر سنگھ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش پر اقتصادی پابندیاں…
جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔…
اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا…
ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…