علاقائی

Weather Update: دہلی سمیت ان علاقوں میں بارش ہوگی، دہلی میں گرمی سے راحت

Weather Update: دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں گرمی نے  لوگوں کا پسینہ نکال دیا ہے ۔ لوگ اس گرمی سے  بچنے کی راہ تلاش کررہے ہیں کہ کس طرح اس گرمی سے تھوڑا سکون مل جائے  ۔تو آپ کی مراد پوری ہونے والی ہے۔ جی  ہاں میں نہیں کہ رہاہوں بلکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں میں گرمی سے ہلکی سے آپ کو راحت مل سکتی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں پیر کو محکمہ موسمیات نے جزوی طور پر ابر آلود آسمان اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری طرف 15 اور 16 مارچ کو راجدھانی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگلے چار دنوں تک دہلی کا درجہ حرارت کم سے کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

  اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو سیزن کی اوسط سے پانچ ڈگری زیادہ ہے اور یہ سیزن کا اب تک کا گرم ترین دن تھا۔ آئی ایم ڈی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گرمی کا موسم یکم مارچ سے شروع ہوتا ہے اور 31 مئی تک رہتا ہے۔

جموں و کشمیر میں موسم کیسا ہو سکتا ہے؟

دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے اتوار کو کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں آسمان بنیادی طور پر صاف رہنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سری نگر میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 4.2، پہلگام میں 0.6 اور گلمرگ میں 2.2 رہا۔ لداخ خطہ کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.6 اور لیہہ میں منفی 3.6 تھا۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 15.8، کٹرا میں 15.3، بٹوٹ میں 10.5، بانہال میں 5.6 اور بھدرواہ میں 7.5 رہا۔

راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی وارننگ
محکمہ موسمیات (IMD) نے آج (13 مارچ) کو پنجاب اور راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی وارننگ دی ہے سوائے مغربی ہمالیائی علاقوں کے۔ اس کے علاوہ گجرات میں 14 مارچ تک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے کچھ حصوں میں 16 مارچ تک بارش ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک، مشرقی گجرات، اڈیشہ، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں 17 مارچ تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

یوپی میں موسم کیسا رہے گا؟
ایک یا دو بار گرج چمک اور ہلکی بوندا باندی کے امکانات ہیں۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کی وجہ سے موسمی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی، تاہم، درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہوگی اور پارے میں اضافے کا دورانیہ تھوڑے وقت کے لیے رک سکتا ہے۔ دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور رات کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

30 minutes ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

1 hour ago

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

3 hours ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

4 hours ago