علاقائی

Shamim Nikhat Fiction Award ceremony: شمیم نکہت فکشن ایوارڈ تقریب کیفی اکادمی میں یکم نومبر کو، ڈاکٹر صبیحہ انور کو فکشن ایوارڈ اور سنجے شرما کو وقار رضوی صحافت ایوارڈ دینے کا فیصلہ

لکھنؤ: کیشو نگر واقع شعاع فاطمہ گرلز انٹر کالج میں بارہویں شمیم نکہت فکشن ایوارڈ کے لیے جیوری کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں جیوری اراکین پروفیسر عباس رضا نیر (لکھنؤ یونیورسٹی)، پروفیسر ریشماں پروین (کھن کھن جی پی جی کالج)، ڈاکٹر عشرت ناہید (مانو، لکھنؤ کیمپس)، عاصم رضا (سابق ایڈیٹر، نیا دور)، ڈاکٹر موسیٰ رضا (خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی، لکھنؤ) اور یاسمین انجمن نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ شعاع فاطمہ ایجوکیشنل فلاحی ٹرسٹ ہر سال شمیم نکہت فکشن ایوارڈ کا اہتمام کرتا ہے۔ گزشتہ برس یہ باوقار ایوارڈ معروف فکشن نگار پروفیسر طارق چھتاری کو پیش کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر صبیحہ انور اور سنجے شرما کے ناموں پر مہر

رواں سال کے ایوارڈ کے لیے ضابطے کے مطابق ماہرین کی کمیٹی سے مشورے اور آرا طلب کی گئی تھیں۔ ان آرا پر غور و خوض اور حتمی فیصلہ کرنے کے لیے جیوری کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ تمام آرا اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد معروف فکشن نگار ڈاکٹر صبیحہ انور (لکھنؤ) کو بارہواں شمیم نکہت فکشن ایوارڈ اور سینئر صحافی سنجے شرما کو وقار رضوی صحافت ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یکم نومبر کو کیفی اعظمی اکادمی میں تقریب

ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے کیفی اعظمی اکادمی میں منعقد ہونے والی تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔ ایوارڈ پروفیسر سید وسیم اختر، بانی و چانسلر انٹیگرل یونیورسٹی، لکھنؤ کے دستِ مبارک سے دیے جائیں گے۔ تقریب میں ’’اردو فکشن پر عالمی فکشن کے اثرات‘‘ کے موضوع پر شمیم نکہت میموریل خطبہ پروفیسر یعقوب یاور پیش کریں گے۔ اس موقع پر بین الیونیورسٹی سطح پر منعقدہ شمیم نکہت افسانہ مقابلے میں انعام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔

پروفیسر شارب ردولوی کی خدمات کو یاد کیا گیا

میٹنگ میں شریک تمام اراکین نے پروفیسر شارب ردولوی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تقریب کے انعقاد کے لیے خصوصی اہتمام کیا کرتے تھے اور ایوارڈ کے معاملے میں کبھی جانبداری سے کام نہیں لیتے تھے۔ اراکین نے کہا کہ ان کے بعد بھی ان کے اصولوں، ضابطوں اور معیار کو برقرار رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر عمار رضوی کریں گے صدارت

یکم نومبر کو ہونے والی تقریب کی صدارت ڈاکٹر عمار رضوی کریں گے، جبکہ نظامت کی ذمہ داری پروفیسر عباس رضا نیر ادا کریں گے۔ منیش شکلا تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی بنیاد ان کے ماموں پروفیسر شارب ردولوی نے اپنی اہلیہ پروفیسر شمیم نکہت کی یاد میں بڑی محبت اور خلوص کے ساتھ رکھی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے بعد بھی ان کے چاہنے والوں کے تعاون سے یہ پروگرام ہر سال کامیابی کے ساتھ منعقد ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام احباب گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی اپنی محبت اور مشترکہ تعاون سے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

8 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

9 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

9 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

9 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

9 hours ago