علاقائی

Madhya Pradesh: دلہن نے 6 بچوں کے باپ کے ساتھ رچائی شادی، تلک سے ایک دن پہلے ڈرائی کلینر کی دکان پر جانے کا بنایا تھا بہانہ

Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے ریوا سے ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جسے سن کر ہر کوئی حیران ہے۔ یہاں ایک دلہن 6 بچوں کے باپ کے ساتھ فرار ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دلہن کے گھر والے اگلے دن دولہے کے یہاں تلک لے کر جانے والے تھے۔ اس معاملے کو لے کر علاقے میں بحث کا بازار گرم ہے۔ وہیں دلہن کے رشتہ داروں نے اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس معاملے کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی دونوں کو تلاش کر لیا جائے گا۔

ڈرائی کلین شاپ جانے کے بہانے گھر سے نکلی تھی دلہن

بتایا جا رہا ہے کہ تلک سے ایک دن پہلے ہی دلہن یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ اسے ڈرائی کلینر کی دکان پر کچھ کام ہے۔ شادی کے ماحول میں سب کو یہ نارمل معلوم ہوا۔ لیکن جب کافی دیر ہو گئی اور وہ واپس نہ آئی تو لواحقین نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتہ نہ چلا۔

نوجوان پر لڑکی کو بھگانے کا الزام

دلہن کے رشتہ داروں کی جانب سے ریوا شہر کے تھانہ سٹی کوتوالی تھانے میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق گھوگھر کے ایک نوجوان پر لڑکی کو بھگانے کا الزام لگایا ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہے اور 6 بچوں کا باپ ہے۔ واقعے کے بعد دلہن اور نوجوان کے اہل خانہ صدمے میں ہیں۔ دونوں خاندان تھانے کے چکر لگا رہے ہیں۔ ساتھ ہی گھر سے بھاگنے والے اس پیار کرنے والے جوڑے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں- Love Affair: شادی کے تین گھنٹے بعد ہی عاشق کی بائیک پر بیٹھ کر بھاگی دلہن، دولہے نے اٹھایا یہ بڑا قدم

نوجوان کی بیوی نے کہی یہ بات

دوسری جانب پولیس نے دلہن کو بھگانے کے الزام میں نوجوان کی بیوی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ نوجوان کافی عرصے سے مفرور تھا۔ یہاں تک کہ وہ گھر میں رکھی اپنی بچت سے 40,000 روپے لے کر بھاگ گیا۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کی تلاش جاری ہے۔ جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

8 minutes ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

1 hour ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…

1 hour ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

2 hours ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

3 hours ago