سیاست

JP Nadda on Rahul Gandhi: ’راہل گاندھی ملک دشمن ’ٹول کٹ‘کا حصہ‘جے پی نڈا نے کہا – معافی مانگنی پڑے گی

JP Nadda on Rahul Gandhi: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے لندن کے دورے پر دیئے گئے بیان کے بعد ملک میں سیاست گرم ہے۔ اس معاملے کو لے کر پارلیمنٹ میں کافی ہنگامہ ہوا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی میں خلل پڑا۔ حکومتی وزراء اور تمام بی جے پی ممبران پارلیمنٹ راہل گاندھی سے اپنے بیانات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیکن کانگریس لیڈر نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ انہوں نے کچھ غلط کہا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی صدر جے پی نڈا نے بھی اس معاملے پر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا ہے۔

جے پی نڈا نے الزام لگایا کہ وہ ہندوستان کے خلاف کام کرنے والی “ٹول کٹ کا مستقل حصہ” بن چکے ہیں، جو ہندوستان میں “کمزور اور بے بس مخلوط حکومت” چاہتے ہیں تاکہ اس کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔ جے پی نڈا نے راہل گاندھی پر ارب پتی فنانسر جارج سوروس کی زبان بولنے کا بھی الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ کانگریس اور نام نہاد بائیں بازو کے لبرل ملک کے خلاف بیرونی طاقتوں کی گہری سازش کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘ملک دشمن’ کانگریسی لیڈر پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔

راہل گاندھی کو معافی مانگنی پڑے گی – نڈا

بی جے پی کے صدر نے کہا کہ راہل گاندھی کو ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے اپنے “گناہ” کے لیے ہندوستانی عوام سے معافی مانگنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں امریکہ اور یورپ کی مداخلت کا مطالبہ کرنے اور یہ دعویٰ کرنے سے زیادہ شرمناک کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ ملک میں اب جمہوریت نہیں ہے۔ نڈا نے کہا کہ یہ ملک کے خلاف سازش نہیں تو اور کیا ہے۔

جے پی نڈا نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ منی شنکر ایئر کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو ہٹانے کے لیے پاکستان کی مدد کی درخواست اور سلمان خورشیدکی غیر ملکی مدد کا مطالبہ ان کے ذاتی خیالات نہیں تھے بلکہ یہ کانگریس پارٹی اور اس کے اعلیٰ قیادت کے  خیالات تھے ۔

یہ بھی پڑھیںParliament Budget Session: راہل گاندھی کے بیان اور جے پی سی  پرزبردست  ہنگامہ، پارلیمنٹ کی کارروائی 20 مارچ تک ملتوی

بی جے پی صدر نے راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ ہندوستان کی جمہوریت کو نہیں سمجھتے اور شہریوں پر اعتماد نہیں کرتے۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے نڈا نے کہا کہ اگر راہل گاندھی نے آزاد ہندوستان کی جمہوری تاریخ کو صحیح طریقے سے پڑھا ہوتا تو انہیں پتہ چل جاتا کہ ملک کی جمہوریت کو کس نے مارا اور کس نے اس کی حفاظت کی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ملک میں 19 ماہ تک ایمرجنسی نافذ کر کے تقریباً 1.5 لاکھ بے قصور لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے جیل میں ڈال دیا تھا۔ نڈا نے کہا کہ عالمی رہنما پی ایم مودی کی قیادت کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ راہل ہندوستان کو “بدنام اور نیچا” کر رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر پر نشانہ لگاتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ہندوستان ایک قوم نہیں بلکہ ریاستوں کا اتحاد ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس شخص کی سوچ پر اپنی مایوسی کا اظہار کروں جو ہندوستان کو ایک قوم نہیں مانتا۔ ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے۔

کانگریس نے کہا – راہل معافی نہیں مانگیں گے

ساتھ ہی کانگریس نے بی جے پی کے الزامات پر کہا کہ راہل گاندھی معافی نہیں مانگیں گے۔ راہل نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکمراں پارٹی کے ارکان کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کے لیے لوک سبھا میں بولنے کی اجازت مانگی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

58 minutes ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

2 hours ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

2 hours ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

2 hours ago