علاقائی

Imran Masood VS Fazlur Rehman: اکھلیش یادو کے اس قدم سے بڑھ جائے گی کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود کی پریشانی،جانئے تفصیلات

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے اتحاد بنایا، جس کا فائدہ اکھلیش یادو اور راہل گاندھی کو ہوا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان جو تال میل بر قرار ہے 2027 میں ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات میں بھی نظر آئے گا، لیکن اس سب کے درمیان اکھلیش یادو نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جسے کانگریس کے لیے جھٹکا کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

دراصل، اکھلیش یادو نے سہارنپور کے سابق رکن پارلیمنٹ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) لیڈر فضل الرحمان کو سماج وادی پارٹی میں شامل کیا ہے۔ اس کو لے کر یہ بات موضوع گفتگو ہے کہ اگر ایس پی اور کانگریس کے درمیان سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے ؟

کیا عمران مسعود اور اکھلیش یادو کے تعلقات اچھے نہیں؟

تاہم عمران مسعود کے اکھلیش یادو کے ساتھ تعلقات بھی اچھے نہیں تھے۔ پہلے وہ ایس پی میں تھے، پھر بی ایس پی میں شامل ہوئے، جس کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوگئے۔ سہارنپور ایسی سیٹ ہے جہاں اکھلیش یادو کو لگتا ہے کہ یہ ان کی پارٹی کی گراس روٹ سیٹ ہے۔ اب جب کہ انہوں نے عمران مسعود کے اپوزیشن لیڈر کو شامل کیا ہے، مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو اب اس ضلع میں اپنا دبدبہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ دونوں لیڈر اپنے اپنے ضلع میں ساکھ رکھتے ہیں۔ دونوں لیڈر سہارنپور میں اپنی اپنی سیاست کرتے نظر آ رہے ہیں اور اپنا کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔ ایک طرف، فضل الرحمان ایک بڑ تاجر اور بہت سے مذبح خانوں کے مالک ہیں ۔ وہ سہارنپور میں مالدار شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ علاقے میں ایک معزز اور شریف آدمی  کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عمران مسعود کی ضلع میں اپنی الگ شناخت ہے۔ دونوں لیڈروں کی اپنی الگ پہچان ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کانگریس اور ایس پی کا یہ اتحاد اسمبلی انتخابات میں کتنا کمال کر سکتا ہے۔ سہارنپور میں جہاں ایک طرف کانگریس کے عمران مسعود پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف فضل الرحمان سماج وادی پارٹی کو اپنا کھویا ہوا میدان دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کرنے والے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

43 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago