علاقائی

Haryana Lok Sabha Election 2024: ‘کچھ لوگوں نے پارٹی میں مجھے اجنبی بنا دیا’، انیل وج کا چھلکا درد ، اسٹیج پرہوگئے جذباتی

ہریانہ کے سابق وزیر داخلہ انل وج بدھ (1 مئی) کو امبالہ میں ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے وہ جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے انہیں اپنی ہی پارٹی میں مجھے اجنبی بنا دیا۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیر نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ گھر گھر جا کر لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی اور خود کے کام کے بارے میں بتائیں۔

دراصل، انل وج امبالہ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار بنتو کٹاریا کی حمایت میں ریلی کر رہے تھے۔ اس دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انل وج نے کہا کہ اگرچہ کچھ لوگوں نے مجھے میری ہی پارٹی میں اجنبی بنا دیا ہے لیکن بعض اوقات اجنبی ہمارے اپنے لوگوں سے زیادہ کام کرتے ہیں اور ہم کریں گے۔

اپنی تقریر کے دوران انل وج نے کہا، “اگر آپ لوگوں کو یقین ہے کہ میں نے یہاں سے لوگوں کے لیے کام کیا ہے، تو اب کام کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹیمیں بنائیں اور گھر گھر جا کر کام کریں۔ ان پانچ سالوں میں عوام کو بتائیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور منوہر لال کھٹر نے بطور وزیر اعلیٰ کیا کیا ہے۔

جذباتی ہو کر انل وج نے اسٹیج سے کہا، “لوگوں کو بتائیں کہ پانچ سال تک ایک آدمی نے دھوپ اور بارش میں کھڑے ہو کر کام کیا، اس نے وہ کر دکھایا جو 70 سالوں میں نہیں ہو سکا، اس لیے آپ سب ایک اچھا کام کریں گے۔ بنٹو کٹاریا کو ووٹ دے کر ہمیں ووٹ سے کامیاب کریں۔

آپ کو بتا دیں کہ انل وج ہریانہ میں منوہر لال کھٹر کی حکومت کے دوران وزیر داخلہ تھے۔ وہیں جب نایاب سنگھ سینی کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا تو انل وج کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی۔ وج نے حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔ اس وقت سیاسی حلقوں میں خبریں تھیں کہ انل وج ناراض ہیں۔ اب ایک بار پھر ان کا درد چھلکا ہے ۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

8 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

8 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

8 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

9 hours ago