علاقائی

Aftab Shraddha Case : آفتاب کو پھانسی دو… اس کے خاندان کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں… شردھا واکرکے والد نے درد کا اظہار کیا

شردھا واکر قتل کیس میں آج شردھا کے والد وکاس واکر(Vikas Walker) نے میڈیا سےبات چیت میں کہا کہ  آفتاب نے میری بیٹی کا بے دردی سے قتل کیا ہے۔ آفتاب (Aftab )کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس کے گھروالوں  کے افراد کے کردار کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ انہیں بھی سزا ملنی چاہیے جیسا کہ اس نے میری بیٹی کے ساتھ کیا۔ میں چاہتا ہوں کہ اسے پھانسی دی جائے۔ جو میری بیٹی کے ساتھ ہوا وہ کسی کے ساتھ نہ ہو۔شردھا  کے والد نے کہا کہ دہلی کے گورنر، دہلی پولیس کے افسران اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس(Devendra Fadnavis) نے مجھے یقین دلایا ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات صحیح سمت میں جا رہی ہے۔ مجھے انصاف پر پورا یقین ہے۔ مجھے انصاف دلانے میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وسائی پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کو بے دردی سے قتل کیا گیا، وسائی پولیس کی وجہ سے مجھے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، اگر وہ مدد کرتے تو میری بیٹی زندہ ہوتی۔ مجھے اپنی بیٹی کی موت سے بہت دکھ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے مجھے بہت تکلیف ہوئی۔ جب میری بیٹی مجھے چھوڑ کر جا رہی تھی تو اس نے کہا کہ میں بالغ ہوں اور میں کچھ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شردھا پر ایسا کیا دباؤ تھا کہ اس نے اپنی باتیں مجھ سے شیئر نہیں کیں۔ میں نے اس سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ میں 23 ستمبر 2022 کو پولیس سے ملنے گیا اور میری شکایت 3 اکتوبر کو درج کرائی گئی۔ اکثر میں شردھا کے دوستوں سے بات کرتا تھا، لیکن کوئی جواب نہیں ملتا تھا۔ آفتاب کی والدہ کی طرف سے بھی کوئی جواب نہیں آیا۔ شردھا کے دوستوں نے مجھے کبھی نہیں بتایا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ مجھے کچھ معلوم نہیں تھا۔ 2019 میں، جب شردھا نے پولس سے شکایت کی تو میں نہیں جانتا تھا اور نہ ہی پولیس نے مجھے کوئی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا – شردھا سے میری  آخری بار 2021 کے میں بات ہوئی تھی۔ میں نے پوچھا وہ کیسی ہے؟ اس نے کہا- میں ٹھیک ہوں، میں بنگلور میں رہ رہی ہوں ۔ ایک بار 26 ستمبر کو میں نے آفتاب سے بات کی اور پوچھا کہ میری بیٹی کہاں ہے۔ تم 3 سال سے  اس کے ساتھ رہ   رہے ہو، وہ تمہیں چھوڑ گئی تو تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں؟ اس نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں ہے۔ میں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ 3 سال رہ رہا ہوں تو کیا یہ آپ کی ذمہ داری نہیں تھی؟ اس پر بھی آفتاب نے کوئی جواب نہیں دیا۔

بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

West Indies vs Bangladesh: بنگلہ دیش نے پہلی بار کیا اتنا بڑا کارنامہ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی-20 سیریز میں کلین سوئپ کرکے مچائی دھوم

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیزکوتیسرے ٹی-20 میں 80 رنوں سے ہراتے ہوئے سیریزمیں کلین سوئپ…

8 hours ago

بنگلہ دیش کے عبوری وزیراعظم محمد یونس کے مشیر محفوظ عالم کا عجیب وغریب بیان، وزارت خارجہ نے دیا زبردست جواب

ہندوستانی وزارت خارجہ یے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے مشیر…

8 hours ago

Regional Veda Conference: کولکتہ مہا ملن مٹھ میں منعقد چھیتریہ وید کانفرنس کا افتتاح

یووا چیتنا کے قومی کنوینر روہت کمار سنگھ نے کہا کہ بنگال کو بچانے کے…

9 hours ago

Parliament MPs Case enquiry: پارلیمنٹ ہنگامہ آرائی معاملے کی جانچ کرے گی کرائم برانچ، راہل گاندھی سے بھی ہوگی پوچھ گچھ

کانگریس کی شکایت میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پرملیکا ارجن کھڑگے کو دھکا دینے…

9 hours ago

Nuh Police arrested 11 cyber thugs: نوح میں پولیس نے 11 سائبر ٹھگوں کو کیاگرفتار ، 12 موبائل اور فرضی سم برآمد

ڈی سی پی نے کہا کہ نوح سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پر سائبر ٹھگوں…

10 hours ago