Gujarat Election گجرات الیکشن میں بی جے پی اپنا ہی جیت کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ لیکن اس کے برعکس اس کی موجودہ بی جے پی ایم ایل اے الیکشن ہار گئےہیں۔ اس الیکشن میں بی جے پی کے ایک موجودہ وزیر سمیت 7 ایم ایل اے ا یسے ہیں، جو اس بار الیکشن نہیں جیت سکے۔ اس بار بی جے پی نے انتخابات میں اپنے تقریباً 40 ایم ایل ایز کے ٹکٹ کاٹے تھے۔ گجرات حکومت میں وزیر تعلیم کیرتی سنگھ واگھیلا نے اس بار بناس کانٹھا کی کنکریج سیٹ سے الیکشن لڑے تھے۔ انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے علاوہ پاٹن کی چنسما سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے دلیپ ٹھاکر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ بابو بوکھریا (پوربندر سیٹ)، ویجاپور کے ایم ایل اے رمن پٹیل،کھنبھات کے موجودہ ایم ایل اے مہیش راول گریادھر سیٹ سے چھ بار ایم ایل اے رہنے والے کیشو نکرانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
گجرات میں AAP کے 128 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ گجرات میں عام آدمی پارٹی نہ صرف 5 سیٹوں پر الیکشن جیت سکی بلکہ یہاں پارٹی کے 181 امیدواروں میں سے 128 کی ضمانت ضبط ہوگئی۔ ان میں گجرات کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار اسوردھن گڑھوی، گجرات AAP کے ریاستی صدر گوپال اٹالیہ اور AAP لیڈر الپیش کٹھیریا شامل ہیں۔
AAP کو 40 لاکھ ووٹ ملے
گوپال اٹالیہ نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی نے بہت سی سیٹوں پر بی جے پی کو براہ راست چیلنج کیا اور AAP کو ریاست بھر میں تقریباً 40 لاکھ ووٹ ملے۔
کانگریس (Congress)کے 44 امیدواروں کی ضمانت ضبط
2017 میں بی جے پی(BJP) کو سخت ٹکر دینے والی کانگریس صرف 17 سیٹیں جیت سکی۔ کانگریس کے 44 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی۔
سوراشٹرا میں کانگریس کو بڑا نقصان
بی جے پی نے گجرات کے سوراشٹرا میں 48 میں سے 40 سیٹیں جیت لیں۔ کانگریس نے 2017 میں یہاں 28 سیٹیں جیتی تھیں۔ لیکن اس بار کانگریس اس علاقے میں صرف 3 سیٹیں جیت سکی۔ اس علاقے میں عام آدمی پارٹی نے 4 سیٹیں جیتی ہیں۔ ایک سیٹ سماج وادی پارٹی کے کھاتے میں گئی۔
–بھارت ایکسپریس
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…