علاقائی

Uddhav Thackeray News: شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی طبیعت ناساز، انجیو پلاسٹی کرائی گئی

شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی طبیعت ناساز ہے۔ پیر (14 اکتوبر) کی صبح 8 بجے  ریلائنس اسپتال میں  ان کا چیک اپ کرایا گیا ۔ یہاں، ادھو ٹھاکرے نے اپنے دل میں رکاوٹ کا پتہ لگانے کے لیے انجیو پلاسٹی کروائی۔

ادھو ٹھاکرے کے ایک قریبی شخص نے کہا کہ شیوسینا یو بی ٹی سربراہ دسہرہ ریلی کے بعد سے  اپنی طبیعت کے لحاظ سے بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے۔ اس کے بعد پیر (14 اکتوبر) کو انہیں چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ ان کے دل میں بلاکیج ہے۔ اس سے قبل سال 2012 میں بھی ادھو ٹھاکرے کی انجیو پلاسٹی ہوئی تھی۔ دراصل انجیو پلاسٹی کے ذریعے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ مریض کے دل میں کوئی رکاوٹ ہے یا نہیں۔ یہ علاج کا ایک غیر جراحی عمل ہے۔ اس تحقیقات کے بعد ہی یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادھو ٹھاکرے کے دل میں بلاکیج ہے۔

ذرائع کے مطابق ادھو ٹھاکرے اس وقت اسپتال میں زیر علاج  ہیں۔ یہاں ٹھاکرے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ ان کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ ہفتہ 12 (اکتوبر) کو دسہرہ کے دن ادھو ٹھاکرے نے شیواجی پارک میں تقریر کی تھی۔ تب سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ دسہرہ ریلی میں ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کی ایکناتھ شندے حکومت پر شدید حملہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی شیوسینا ہی اصل شیوسینا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ ہماری پارٹی کے نام کے ساتھ بالاصاحب ٹھاکرے کا نام جڑا ہوا ہے، اس لیے ہماری شیوسینا ہی اصل شیوسینا ہے۔

ادھو ٹھاکرے کی طبیعت ناساز ہو نےسے شیو سینا یو بی ٹی کی پریشانیاں  بڑھ سکتی ہیں۔ ان کی صحت ایک ایسے وقت میں خراب ہوئی ہے جب کسی بھی وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

GRAP 3 Delhi:خطرناک سطح تک پہنچی دہلی کی ہوا،این سی آر میںGRA3نافذ، جانئے کن چیزوں پر رہے گی پابندی

محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کے مطابق آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا…

53 seconds ago

Sarai kale khan renamed: دہلی کے سرائے کالے خاں کا نام بدل کر برسامنڈچوک کردیا، آج برسا منڈا کی ہے150ویں سالگرہ

عظیم آزادی پسند اور عوامی رہنما بھگوان  برسا منڈا کے 150 ویں یوم پیدائش کے…

3 minutes ago

Ravi Shastri backs Virat Kohli: اگر وراٹ کوہلی حوصلہ اور اپنی رفتار سے کھیلیں گے تو تو وہ ٹھیک رہیں گے،شاستری

کوہلی بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کے پانچ ہوم ٹیسٹ میچوں میں…

45 minutes ago

Pakistan blames India: پاکستان میں مسلسل دہشت گردانہ حملے کیلئے ہندوستان کو ٹھہرایا ذمہ دار، افغانستان کو بھی کردی تنبیہ

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان کو اپنی…

60 minutes ago