راجستھان کے سیکر ضلع کے فتح پور شیخاوتی میں آشیرواد چوراہے کے قریب واقع پل پر اتوار کی دوپہر ایک کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کار میں سوار سات افراد زندہ جل گئے۔ کار میں دو بچے اور تین خواتین سمیت سات افراد سوار تھے۔معلومات کے مطابق، کار پل پر اس سے آگے بڑھ رہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد گاڑی میں آگ اتنی شدید تھی کہ کچھ ہی دیر میں آگ نے کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کار میں سوار افراد کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (فتح پور سرکل) رام پرتاپ بشنوئی نے بتایا کہ کار میں سوار تمام لوگ اتر پردیش کے میرٹھ کے رہنے والے تھے۔ سالار بالاجی مندر سے حصار جا رہے تھے۔ اس دوران وہ حادثے کا شکار ہو گئے۔حادثے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔ کار میں سوار جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ موقع پر موجود فتح پور شیخاوتی پولیس متوفی کی شناخت میں مصروف ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…