علاقائی

جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری حارث الحق کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، عالمی برادری سے امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی اپیل

نئی دہلی: جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری حارث الحق نے بروز پیر 9 مارچ کونئی دہلی میں ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا ۔انھوں نے ایرانی سفیر ڈاکٹرمحمد فتح علی اورنائب سفیر جناب جاوید حسینی سے ملاقات کرکےایران کے مذہبی و سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی کلمات کہے اور انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ جامعہ اسکول ٹیچرزایسوسی ایشن کے سکریٹری کی حیثیت سے حارث الحق نے جامعہ برادری کی جانب سے ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےایک تحریری خط پیش کیا۔ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے حارث الحق نے امن اور مکالمے پر زور دیا نیز ایرانی قوم کے صبر و عظم اور اُن کے بلند حوصلے کو سراہا۔

جنگ کے بجائے مکالمہ ہی مسائل کا حل

جنگ اور بڑھتے ہوئے تشدد کے تناظر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اختلافات اور تنازعات کا حل جنگ نہیں بلکہ مکالمہ اور باہمی بات چیت ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ دنیا کو نفرت اور جنگ کے راستے سے ہٹ کر امن اور مفاہمت کی طرف بڑھنا چاہیے۔ بیان میں جاری تشدد اور جنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر لڑائی بند کرنے اور امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جنگ سے سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو ہوتا ہے، اس لیے عالمی برادری کو انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ اس موقع پر جنگ کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ بیان کے اختتام پر امید ظاہر کی گئی کہ جلد ہی تشدد اور جنگ کا خاتمہ ہوگا اور دنیا امن، استحکام اور باہمی احترام کے راستے پر آگے بڑھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

9 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

10 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

10 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

11 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

12 hours ago