علاقائی

Safalta ka Samman 2025: بورڈ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی رکن اسمبلی ثنا ملک نے  کی حوصلہ افزائی

ممبئی: دسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے این سی پی (اے پی) کی ترجمان اور انوشکتی نگر اسمبلی حلقے کی اعلی تعلیم یافتہ رکن اسمبلی ثنا ملک کی طرف سے دیونار علاقے میں واقع چندن لان ہال میں ‘سفلتا کا سمان’ کے عنوان سے ایک خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں انوشکتی نگر اسمبلی حلقے میں ٨٠ فیصد اور اس سے زائد فیصد سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مقامی رکن اسمبلی ثنا ملک کے ہاتھوں سے ٹرافی، سرٹیفکٹ اور دیگر چیزوں سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ٢٠ طلبا و طالبات کو مہاراشٹر اسمبلی کے دورے پر لے جایا جائے گا اور پانچ طلبا و طالبات کو مقامی رکن اسمبلی کے ساتھ لنچ پر چرچہ کا موقع ملے گا۔ ان طلبا و طالبات کا انتخاب لکی ڈرا کے ذریعے عمل میں آئے گا۔ اس پروگرام میں طلبا و طالبات کے ساتھ بڑے پیمانے پر والدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی ثنا ملک نے طلبا و طالبات سے بات چیت کی اور ان کے سوالوں کے جواب دئے۔ ثنا ملک نے بتایا کہ صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر کے ساتھ بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔ ایک طالبہ نے سڑکوں کی خستہ حالی کے تعلق سے سوال کیا جس پر ثنا ملک نے کہا کہ پورے ممبئی شہر میں سڑکوں کو بنانے کا کام جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہمارے حلقے میں سڑکوں کے تعمیری کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ ہم یہ بتانا چاہیں گے کہ ہم برابر سبھی علاقوں کا دورہ کر کے کام پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی جہاں کہیں سے ہمیں کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو ہم وہاں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک اور طالبہ نے طالبات کی حفاظت کے تعلق سے سوال کیا جس پر ثنا ملک نے انتہائی سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کی حفاظت کے لئے حکومت کی طرف سے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور طالبات و خواتین ہیلپ لائن نمبر 1091 پر رابطہ کر کے مدد طلب کر سکتے ہیں اور انہیں فوری طور پر پولیس کی مدد ملے گی۔ ثنا ملک نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ہم اپنی طرف سے ہر اسکول میں سجیشنس باکس لگائیں گے تاکہ طالبات کا تحفظ مکمل طور پر یقینی بنایا جا سکے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس موقع پر کیریئر گائیڈنس پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کی رہنمائی کی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

17 minutes ago

Bengal ex-CM Mamata Banerjee: ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام، پارٹی نے کہا-’’تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکی لیڈر بھی محفوظ نہیں‘‘

مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…

43 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

1 hour ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

2 hours ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

3 hours ago