علاقائی

RSS Chief Mohan Bhagwat: ایشور کے آشیر واد اور مرضی سے ہوا رام للا پران پرتشٹھا،آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بیان

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے مہاراشٹر کے پونے ضلع کے الندی میں منعقد گیتا بھکتی امرت مہوتسو میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے  خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا  ایک جرات مندانہ عمل ہے۔ یہ ایشور کے آشیرواد اور مرضی سے ہوا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے فرض کے لیے اٹھنا پڑے گا اور اگر کسی وجہ سے وہ قابل نہ ہوا تو بہت جلد دنیا کو تباہی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

موہن بھاگوت نے مزید کہا کہ رام للا 22 جنوری کو پہنچے تھے اور کافی جدوجہد کے بعد یہ ایک جرات مندانہ عمل تھا۔ انہوں نے کہا، “موجودہ نسل خوش قسمت ہے کہ انہوں نے رام للا کو ان کی جگہ دیکھا۔ یہ  صرف اس لیے نہیں ہوا کہ   سب نے اس کے لیے کام کیا، بلکہ یہ ایشور کی مہربانی اور مرضی کی وجہ سے ہوا۔” سنگھ کے سربراہ بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ تقریب کے دوران موجود ہونا ان کی خوش قسمتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اٹھنا ہوگا کیونکہ دنیا کو اس کی ضرورت ہے۔

’’پھر دنیا کو جلد تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘

سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے ہندوستان مضبوط نہیں ہوا یا کھڑا نہیں ہوا تو دنیا کو جلد ہی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس قسم کی صورتحال برقرار ہے۔ یہ بات دنیا بھر کے دانشور جانتے ہیں۔ وہ اس پر کہہ رہے ہیں اور لکھ رہے ہیں۔

’’ہندوستان کو اپنا فرض نبھانے کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا‘‘

بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کو اپنا فرض پورا کرنے کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔ گیتا پریوار کے زیر اہتمام گیتا بھکتی امرت مہوتسو، روحانی گرو شری گووند دیو گری جی مہاراج کے 75 ویں یوم پیدائش کی شاندار تقریب ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago