نئی دہلی: مکوکا کے تحت گرفتار عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے نریش بالیان کو پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کے پولیس کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے، راؤس ایونیو کورٹ نے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ خصوصی جج کابیری باویجا نے یہ حکم دیا ہے۔ دہلی پولیس نے مکوکا کیس میں نریش بالیان کی 10 دن کی پولیس ریمانڈ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اکھنڈ پرتاپ سنگھ نے کہا کہ آئے روز فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں۔ ہمیں اس کی سنڈیکیٹ کو تلاش کرنا ہوگا۔ کئی معاملات میں، لوگ خوف کی وجہ سے رپورٹ بھی درج نہیں کروا رہے ہیں۔ تو وہیں نریش بالیان کی صحت کے بارے میں دہلی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ایم آر آئی کیا گیا ہے۔ ضمانت ملنے کے فوراً بعد کرائم برانچ نے نریش بالیان کو مکوکا کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔
کرائم برانچ کے پاس کوئی کیس نہیں
ضمانت کی سماعت کے دوران بالیان کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا تھا کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے پاس ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ نوٹس نہ دینا سپریم کورٹ کی توہین ہے۔ دہلی پولیس کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ آڈیو کلپ اصلی ہے یا نقلی۔ یہ گرفتاری انہیں بدنام کرنے اور انتخابی مہم چلانے سے روکنے کی کوشش ہے۔ نریش بالیان ایک عام سماجی کارکن ہیں، وصولی کے متاثرین کی مدد کر رہے تھے۔
آڈیو کلپ ہو ا تھا وائرل
بالیان اور غیر ملکی گینگسٹر کپل سانگوان کے درمیان مبینہ بات چیت کا آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر عام ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گفتگو میں تاجروں سے وصولی کا ذکر تھا۔ دہلی پولیس کے مطابق نریش بالیان اور گینگسٹر کپل سانگوان کے درمیان بات چیت کا یہ معاملہ 2023 کا ہے۔ اس سلسلے میں 2023 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
بدنام زمانہ گینگسٹر ہےکپل سنگوان
کپل سانگوان ایک بدنام زمانہ گینگسٹر ہے، جو اس وقت برطانیہ میں مقیم ہے۔ کپل سانگوان گزشتہ پانچ سال سے برطانیہ میں ہے۔ کپل سانگوان اور نریش بالیان دونوں نجف گڑھ، دہلی کے رہنے والے ہیں۔ کپل سانگوان ہریانہ کے نفے سنگھ قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ کپل سانگوان کو بلو پہلوان اور بی جے پی لیڈر سریندر مٹیالا کے قتل کا بھی ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے
بھارت ایکسپریس۔
مرکزی وزیر نے عبادت گاہوں کے ایکٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا…
جوبائیڈن نے کہا کہ وہ عالمی بحران حل نہیں کر سکے۔غزہ میں جاری بحران کے…
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ایک اور فہرست جاری کر دی ہے۔ اس…
نواف سلام لبنان سے باہر ہیں وہ آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ…
سوڈانی فوج اور 'آر ایس ایف' کے اہلکار دونوں ایک دوسرے پر شہریوں کو نشانہ…
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن غزہ کی جنگ کے…