ریوا میں دردناک حادثہ
ریوا: مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں ہفتہ کے روز ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک عمارت کی دیوار گرنے سے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع کے گڑھ تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ خستہ حال عمارت کی دیوار بچوں پر اس وقت گر گئی جب وہ اسکول سے گھر واپس جا رہے تھے۔
حکام کے مطابق دیوار گرنے سے پانچ بچے ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے تمام بچوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ لیکن علاج کے دوران سبھی بچوں کی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔ ریوا زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس مہندر سنگھ سیکروار نے بتایا کہ یہ بچے سن رائز پبلک اسکول کے تھے اور گھر جارہے تھے کہ دیوار ان پر گر گئی۔
مرنے والے بچوں کی شناخت 5 سالہ انکیتا گپتا، 7 سالہ مانیا گپتا، 5 سالہ سدھارتھ گپتا اور 5 سالہ انوج پرجاپتی کے طور پر کی گئی ہے۔ فی الحال واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔
اس سے قبل جمعہ کی رات مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کے ایک گاؤں میں شدید بارش کے بعد مکان منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے تین سالہ بچے سمیت دو بچوں کی موت ہو گئی اور پانچ زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ گدرواڑا تحصیل کے گاؤں رام پورہ میں پیش آیا۔
بھارت ایکسپریس۔
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…
انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…
کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…
ہندوستانی کپتان کی توجہ فی الحال ٹیم کے لیے نئے معیار قائم کرنے پر ہے۔…
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…