علاقائی

Delhi AQI Today: دہلی میں آلودگی سے راحت، اے کیو آئی میں کمی، اب سردی کرے گی لوگوں کو پریشان

 دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے جاری خطرناک فضائی آلودگی سے بدھ کے روز لوگوں کو راحت ملی۔ اے کیو آئی میں کمی کی وجہ تیز ہوا کو قرار دیا جا رہا ہے، لیکن درجہ حرارت میں کمی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ لوگ اب گرم کپڑے پہننے کے لےمجبور ہیں۔ اگلے ایک سے دو روز میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔

دہلی این سی آر میں دیر رات اور صبح کے وقت گھنی دھند چھائی رہی۔ دھند کی وجہ سے دہلی این سی آر میں صبح کے وقت حد نگاہ بہت کم تھی۔

دوارکا میں AQI سب سے زیادہ ہے۔

بدھ کی صبح بھی  دہلی میں AQI بہت خراب ریکارڈ کی گی۔ دوارکا اور اتم نگر میں 388، جنک پوری میں 384، سکھ دیو وہار میں 381، علی پور میں 379، شالیمار باغ میں 377، روہنی میں 382، ماڈل ٹاؤن میں 377 ریکارڈ کیے گئے۔ دہلی کے بیشتر علاقوں میں AQI 300 سے زیادہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کو شدید دھند کی پیش گوئی کی ہے۔ جب کہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 25 اور 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دہلی میں منگل کو دن کا درجہ حرارت 25.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔ شام کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلیں اور شہر میں دھند چھائی رہی۔

پیر کی رات دہلی میں اس موسم کی سب سے سرد رات تھی ،جب کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کہ اس سے پہلے کی رات یہ 16.2 ڈگری سیلسیس تھا۔ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ نے بتایا کہ دن کے وقت ہوا میں نمی کی سطح 89 فیصد سے 69 فیصد کے درمیان رہی۔

مرکز نے ہنگامی اجلاس بلایا

دہلی میں آلودگی کی خطرناک سطح کو دیکھتے ہوئے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے منگل کو مرکز سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی میٹنگ بلانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مداخلت کرنا پی ایم نریندر مودی کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

دہلی حکومت کی طرف سے قومی راجدھانی میں مصنوعی بارش کی اجازت دینے کی بار بار کی درخواستوں پر مرکز نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ دہلی حکومت ایک بار پھر مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو کو اس سلسلے میں ایک خط کے ذریعے اس کی اجازت کا مطالبہ کرے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mahua Moitra Files Complaint Against CEC: مہوا موئترا نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف درج کرائی پولیس شکایت

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ نے انتخابی کمیشن کے فیصلوں میں طریقۂ کار کی…

1 hour ago

TMC Symbol Freez Case: ٹی ایم سی نام اور انتخابی نشان تنازع: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پوچھا، کتنے وقت میں ہوگا فیصلہ؟

ممتا بنرجی کی عرضی پر سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن سے دونوں فریقوں کے مفاد…

2 hours ago

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

3 hours ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

3 hours ago