نئی دہلی : راجستھان میں ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے کے بعد گرفتار کیے گئے نریش مینا پولیس کی گرفت سے فرار ہے۔ نریش مینا ٹونک ضلع کی دیولی اونیارا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ نریش کی گرفتاری کو لے کر ان کے حامیوں نے ہنگامہ کیا، پتھراؤ کیا اور پولیس کی دو گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔
بدھ کو ریاست کی سات اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران دیولی اونیاڑہ سیٹ سے آزاد امیدوار نریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارا جس کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا ،نریش مینا کی گرفتاری کے بعد حامی مزید مشتعل ہو گئے۔ اس دوران ان کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی۔
ایس ڈی ایم کو تھپڑ کیوں مارا ؟
ٹونک ضلع کی دیولی-انیارا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران کانگریس کے باغی اور آزاد امیدوار نریش مینا نے مالپورہ کے ایس ڈی ایم امیت کمار چودھری کو تھپڑ مارا۔ نریش مینا الیکشن کمیشن پر لگاتار الزام لگا رہے تھے کہ ان کا انتخابی نشان ای وی ایم مشین پر ٹھیک سے نظر نہیں آرہا تھا اور وہ ہلکا دکھائی دے رہا تھا۔ اس معاملے کو لے کر دونوں کے درمیان بحث ہوئی جس کے بعد نریش مینا برہم ہوگئے اور ایس ڈی ایم کو تھپڑ مار دیا۔ اس مسئلہ کو لے کر ہڑتال پر بیٹھے نریش مینا نے مطالبہ کیا کہ کلکٹر موقع پر آکر ان کے مطالبات سنیں ۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہڑتال پر بیٹھے نریش مینا کے حامیوں کے لیے کھانے اور گدوں سے بھری پک اپ کو جب پولس نے روکنے کی کوشش کی تو نریش مینا ناراض ہو گئے۔ اس دوران نریش مینا کا ایس پی سنگوان سے جھگڑا ہوگیا۔ ایسے میں جب پولس والوں نے نریش مینا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ان کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ حامیوں کے درمیان نریش مینا وہاں سے فرار ہو گئے، لیکن اس کے بعد پتھراؤ اور آتش زنی کی وجہ سے حالات مزید بگڑ گئے۔
پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس دوران نریش مینا کے حامیوں نے گاؤں میں رکھے ہوئے خشک چارے کے ڈھیروں کو آگ لگانے کے علاوہ پولیس کی دو گاڑیوں اور تقریباً 10 بائکوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ اس دوران پولیس کو گھیرے میں لے کر پتھراؤ میں کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
راجستھان کی ان سیٹوں پرہوئے ضمنی انتخابات
13 نومبر کو راجستھان کی 7 اسمبلی سیٹوں جھنجھنو، دوسہ، دیولی-انیارہ، کھنوسار، چوراسی، سالمبر اور رام گڑھ کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ اس کے نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ ریاست میں جن سات سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے تھے، ان میں سے چار کانگریس کے پاس تھیں اور ایک ایک بی جے پی، بی اے پی اور آر ایل پی کے پاس تھی۔ موجودہ ایم ایل اے – کانگریس کے زبیر خان (رام گڑھ) اور بی جے پی کے امرت لال مینا (سالمبر) کے انتقال کی وجہ سے دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…