علاقائی

Horrific road accident in Rajsamand: راجستھان کے راجسمند میں خوفناک سڑک حادثہ، بے قابو بس پلٹنے سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی

راجسمند: راجستھان کے راجسمند ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ کانکرولی تھانہ علاقہ کے تحت بھاوا بس اسٹینڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب احمد آباد سے بھیلواڑہ جا رہی ایک نجی بس بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے پلٹ گئی۔

تین افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی آر کے اسپتال لے جایا گیا، جہاں دو لوگوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں ادے پور ریفر کر دیا گیا۔ دیگر زخمیوں کا علاج آر کے اسپتال میں جاری ہے۔ مقامی پولیس اور انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

صبح 8.30 بجے کے قریب ہوا حادثہ

کانکرولی پولیس اسٹیشن کے مطابق حادثہ صبح 8.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ اس وقت سڑک پر ٹریفک معمول کے مطابق تھی۔ ہلاک  ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے اور ان کی شناخت کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کے بعد بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف غفلت کا مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

عینی شاہدین نے کیا بتایا؟

عینی شاہدین نے بتایا کہ بس تیز رفتاری سے آرہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہوگیا جس کے بعد بس سڑک کے کنارے گہری کھائی میں جاگری اور پلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خراب حالت اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی حادثے کی وجہ بنی۔

16اپریل کو بھی ہوا تھا حادثہ

اس سے قبل 16 اپریل کو بدھ کے روز راجسمند ضلع کے ڈیلواڑہ تھانہ علاقے کے تحت ماجیرا گاؤں کے قریب قومی شاہراہ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 37 افراد زخمی ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Samajwadi Party Navratri Poster: نَوراتری پرسماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا خاص پوسٹر، خواتین ووٹروں پر خاص توجہ

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…

37 minutes ago

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

11 hours ago