علاقائی

Rajasthan Education Minister Triggers Controversy: انارکلی کو دیوار میں چُنوانے والے مغل حکمراں محمد اکبر کے خلاف بڑا فیصلہ،بی جے پی لیڈرنے لگایا سنگین الزام

راجستھان کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے مغل حکمران جلال الدین محمد اکبر کو ریپسٹ قرار دیا ہے۔ بلوترا کے ایک مندر میں پہنچنے والے ریاستی وزیر مدن دلاورسے جب ریاستی نصابی کتابوں میں اکبر سے متعلق اسباق پر ردعمل پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مغل حکمران محمد اکبر خوبصورت خواتین کو لا کر ان کی عصمت دری کرتا تھا۔ وزیرموصوف نے اکبر کو عظیم کہنے پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔

دراصل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے دلاور نے کہا، ‘اکبر کبھی عظیم نہیں تھا۔ وہ حملہ آور اور ریپسٹ تھا۔ وہ ‘مینا بازار’ چلاتا تھا اور وہاں سے خوبصورت عورتوں کو لا کر ان کی عصمت دری کرتا تھا۔ ایسے شخص کو عظیم شخصیت کہنا حماقت ہے۔ اسکول کے نصابی کتابوں میں بڑی تبدیلیوں سے متعلق بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ کوئی تبدیلی نہیں لانا چاہتے لیکن کچھ غلط چیزوں کو دور کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ کے30جنوری کو ایک پریس کانفرنس کے دوران دلاور نے کہاتھا کہ ‘ہمیں نصاب میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے، لیکن جو مواد غلط ہے یاجو  عظیم لوگوں کی توہین کرتا ہے اسے ہٹا دیا جائے گا۔ ہمارے آباؤ اجداد جیسے شیواجی اور ویر ساورکر کے بارے میں بہت سی غلط معلومات ہیں۔ ان چیزوں کو درست کیا جائے گا۔ آر ایس ایس کے بیک گراونڈسے آنے والے لیڈر نے کہا تھا، ‘کئی کتابوں میں کہا گیا ہے کہ ساورکر محب وطن نہیں تھے، جب کہ اکبر کو عظیم بتایا گیا ہے۔ شیواجی کو ‘پہاڑی چوہا’ کہا گیا اور اکبر کے سامنے مہارانا پرتاپ کے کردار کو کمتر بتایا گیا۔ ایسی چیزوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور ان کا جائزہ لیا جائے گا۔اور ان تمام کو بدلا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

5 hours ago