علاقائی

Tragic bus accident in Jaipur: جے پور میں دردناک حادثہ، مزدوروں سے بھری بس میں کرنٹ دوڑنے کے بعد لگی آگ، دو کی موت، کئی زخمی

جے پور: راجستھان کے جے پور میں منگل کے روز ایک دردناک بس حادثہ پیش آیا۔ یہاں مزدوروں کو لے جا رہی ایک بس ہائی ٹینشن بجلی کی لائن کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں دو مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ دس سے زائد مزدور زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

منوہرپور علاقے میں پیش آیا حادثہ

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جے پور ضلع کے شاہپورہ اسمبلی حلقے کے منوہرپور علاقے میں پیش آیا۔ یہ بس شاہپورہ کے ٹوڈی علاقے میں واقع اینٹ بھٹے پر مزدوروں کو لے جا رہی تھی۔ ہائی ٹینشن لائن کو چھوتے ہی بس میں کرنٹ دوڑ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بھڑک اٹھی۔

زخمیوں کے علاج کے لیے دی گئی ہدایت

راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ پریم چند بیروا نے کہا کہ بس حادثے میں جانی نقصان کی خبر سن کر دل بے حد افسردہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ افسران سے بات کر کے زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے تمام ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔

اشوک گہلوت نے حادثے پر دکھ کا کیا اظہار

سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا، ’’جے پور کے منوہرپور میں مزدوروں سے بھری بس کے ہائی ٹینشن لائن چھونے سے آگ لگنے کے باعث دو افراد کی موت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی خبر بے حد افسوسناک ہے۔ راجستھان میں جس طرح روز بروز حادثات پیش آ رہے ہیں اور عام لوگ اپنی جان گنوا رہے ہیں، یہ تشویش ناک ہے۔ سوگوار اہل خانہ کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

راجستھان اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف ٹیکارام جولی نے کہا، ’’مزدوروں سے بھری بس کا ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرانا نہایت دردناک اور بدقسمت واقعہ ہے۔ حادثے میں دو افراد کی موت اور دس سے زیادہ کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ سوگوار اہلِ خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Umar Khalid-Sharjeel Imam: عمر خالد اور شرجیل امام کو بڑا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے تیسری ضمانت درخواست بھی کی مسترد

جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…

9 hours ago

Election Commission Dispute: ’کابینہ سکریٹری کو خط لکھنا پروٹوکول کے خلاف‘، الیکشن کمیشن کے سابق افسر محمد امین کا بڑا دعویٰ

الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…

9 hours ago

PM Narendra Modi: گرین انرجی اسکیم، 2035 تک 900 گیگاواٹ غیر فوسل توانائی کا ہدف حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت، پی ایم مودی

گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…

9 hours ago

بشیربدر کو اردواکادمی، دہلی نے پیش کیا خراج عقیدت، توسیعی خطبہ و شعری نشست کا انعقاد، سرکردہ شخصیات کی شرکت

پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…

10 hours ago