قومی

Bihar Election 2025 : پرشانت کشور کے بارے میں بڑا خلاصہ، بہارکے علاوہ اس ریاست کے بھی ووٹر ہیں جن سوراج پارٹی کے بانی

نئی دہلی : انتخابی حکمتِ عملی کے ماہر اور ”جن سوراج پارٹی“ کے بانی پرشانت کشور ایک نئی تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشور کا نام بہار اور مغربی بنگال، دونوں ریاستوں کی ووٹر لسٹوں میں درج پایا گیا ہے، جو قانوناً ممنوع ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، پرشانت کشور کا پتہ مغربی بنگال کے 121 کالی گھاٹ روڈ پر درج ہے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کا دفتر واقع ہے، جو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا اسمبلی حلقہ بھی ہے۔ دستاویزات کے مطابق، کشور کا ووٹنگ سینٹر “سینٹ ہیلن اسکول، بی رانی شنکاری لین” میں رجسٹرڈ ہے۔ دوسری جانب، ان کا نام بہار کے سسارام لوک سبھا حلقے کے تحت آنے والے “کرگر اسمبلی حلقہ” میں بھی بطور ووٹر موجود ہے۔ یعنی وہ ایک ہی وقت میں دو ریاستوں کے ووٹر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

بنگال کا ووٹر کارڈ منسوخ کرانے کی درخواست
ذرائع کے مطابق، پرشانت کشور نے مغربی بنگال والے اپنے ووٹر کارڈ کو منسوخ کرانے کے لیے درخواست دی ہے، تاہم اس درخواست کی موجودہ صورتحال یا منظوری کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ پرشانت کشور یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس معاملے پر کوئی براہِ راست تبصرہ نہیں کیا گیا۔ اسی طرح بہار کے چیف الیکشن آفیسر نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ کشور نے 2021 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے لیے سیاسی مشیر کے طور پر کام کیا تھا۔ اسی دوران ان کا بنگال میں ووٹر اندراج ہوا تھا۔ بعدازاں، ان کی ٹیم کے مطابق، مغربی بنگال انتخابات کے اختتام کے بعد وہ بہار کے ووٹر بن گئے۔

قانون کیا کہتا ہے؟
“ریپرزینٹیشن آف دی پیپل ایکٹ 1950” کی دفعہ 17 اور 18 کے مطابق، کوئی بھی شخص ایک سے زیادہ انتخابی حلقوں یا ایک ہی حلقے میں مختلف پتوں پر ووٹر کے طور پر رجسٹر نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی شخص اپنی رہائش تبدیل کرتا ہے، تو اسے “فارم 8” بھر کر اپنا ووٹر اندراج نئے پتے پر منتقل کرانا ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ پرشانت کشور کی “جن سوراج پارٹی” اس وقت بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ ریاست میں ووٹنگ دو مرحلوں میں ہوگی، پہلا مرحلہ 6 نومبر کو اور دوسرا 11 نومبر کو۔ نتائج 14 نومبر کو اعلان کیے جائیں گے۔ یہ تنازعہ انتخابی ماحول میں ایک نئی سیاسی ہلچل پیدا کر چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

India-US Trade Deal: بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، ٹرمپ کا بڑا بیان، کہا- ’وہ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم کریں گے‘

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات آخری مرحلے میں، مارکو روبیو نے چند ہفتوں…

32 minutes ago

PM Modi Subhashitam: وزیر اعظم مودی نے سنسکرت کا سبق آموز شلوک کیا شیئر، احسان اور شکرگزاری کا دیا پیغام

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے شلوک میں ناریل کے درخت کی…

1 hour ago

IND vs NZ T20: نیوزی لینڈ دورے کا ویبھو سوریہ ونشی کو نہیں ملے گا موقع؟ کپتان شریئس ایئر نے کھولا ٹیم کا منصوبہ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز سے پہلے ویبھو سوریہ ونشی کی…

2 hours ago