ہریانہ کے سینئر آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی موت کے معاملے میں بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ ان کی خودکشی کے بعد ہریانہ کے ڈی جی پی شترُجیت سنگھ کپور اور روہتک کے ایس پی نریندر بجارنیا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چنڈیگڑھ پولیس نے وائی پورن کمار کی خودکشی کے معاملے میں جمعرات کو ایف آئی آر درج کی۔
معاملہ کیا ہے؟
وائی پورن کمار نے 8 اکتوبر کو چندیگڑھ میں واقع اپنے گھر پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ اپنے سوسائڈ نوٹ میں انہوں نے کئی سینئر افسران پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ذہنی اذیت اور بےعزتی کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈی جی پی اور ایس پی کے خلاف مقدمہ
چندیگڑھ پولیس نے وائی پورن کمار کی خودکشی کے معاملے میں ڈی جی پی شترُجیت سنگھ کپور اور روہتک کے ایس پی نریندر بجارنیا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ کیس خودکشی پر اکسانے اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
آئی اے ایس امنیت کا مطالبہ
وائی پورن کمار کی بیوی، آئی اے ایس افسر امنیت پی کمار نے وزیراعلیٰ نایب سنگھ سینی سے ملاقات کی اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سوسائڈ نوٹ میں شامل افسران کو معطل کرنے، گرفتار کرنے اور خاندان کو سکیورٹی فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔
حکومت کی کارروائی
ہریانہ حکومت نے اس معاملے (پورن کمار خودکشی کیس) میں کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ وزیراعلیٰ نایب سنگھ سینی نے وائی پورن کمار کی بیوی سے ملاقات کی اور مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس معاملے میں آئندہ کیا اقدامات کرتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت اور نیپال کے درمیان باہمی تعاون، رابطہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے پر…
نیویارک ٹائمز کی اتوار کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ایلس ہوانگ گزشتہ ایک…
امریکہ اور چین کے بعد بھارت ایشیا کا تیسرا طاقتور ملک قرار، 100 میں سے…
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اس مقابلے کی بات کریں تو ہندوستانی کپتان شبھمن…
دو روزہ سرکاری دورے پر ہندوستان آئے نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا پیر…
ایم سی ایکس پر سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ جنوری…