علاقائی

Opposition Demands Resignation of Mayor: دہلی کوچنگ حادثے پر ایم سی ڈی میں ہنگامہ، اپوزیشن نے میئر کے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں Rauآئی اے ایس کوچنگ کے تہہ خانے میں تین طلباء کی موت کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آج اس معاملے کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کے کونسلروں نے ایم سی ڈی ہاؤس کے باہر ہنگامہ کیا۔ دونوں جماعتوں کے کونسلرز نے میئر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

ایوان کی میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی بی جے پی نے ایوان کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ میئر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ بی جے پی کونسلروں نے سی ایم اروند کیجریوال کے خلاف نعرے لگائے۔ بی جے پی کونسلروں نے الزام لگایا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔

دہلی پولیس نے بی جے پی کے کارکنوں اور لیڈروں کو منتشرکرنے کے لیے واٹرکینن کا استعمال کیا جو پرانے راجندرنگرواقعہ کو لے کر اے اے پی دفتر کے قریب آپ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے پرانے راجندر نگر واقعہ پرایم سی ڈی کمشنر اور عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر سکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا۔

دوسری جانب اس واقعے پر لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ جب سے یہ واقعہ ہوا ہے میں نگرانی کر رہا ہوں، جس نے بھی یہ غلطی کی ہے اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی، یہ واقعہ بہت افسوسناک ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔ “میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں تمہیں ہر سہولت فراہم کروں گا، بس مجھے کچھ وقت دو۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا، میں یہاں رہنے والے لوگوں کو کسی اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے انتظامات بھی کروں گا، میں آپ کے ساتھ ہوں، جب آپ مجھے بلائیں گے تو میں آؤں گا۔ انہیں مزید معاوضہ کیسے دیا جائے؟”

آپ کو بتا دیں کہ ہفتہ کو دہلی میں Rauآئی اے ایس کوچنگ سینٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے تین طالب علم اور ایک طالبہ کی موت ہو گئی تھی۔ اب اس کو لے کر دہلی میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

54 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago