علاقائی

Aligarh Accident: علی گڑھ میں کینٹر سے ٹکرائی پولیس کی گاڑی، سب انسپکٹر سمیت چار افراد کی گئی جان، دو پولیس اہلکار ہوئے زخمی

علی گڑھ: اتر پردیش کے علی گڑھ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک ملزم کو لے جانے والی پولیس کی گاڑی کینٹر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ایک سب انسپکٹر اور ملزم سمیت کل 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

معاملہ علی گڑھ کے لودھا تھانہ علاقہ کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لودھا علاقے میں پولیس کی گاڑی ایک ملزم کو لے کر جا رہی تھی کہ پولیس کی گاڑی کینٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور سب انسپکٹر اور ملزم سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ اس کے علاوہ کرین کی مدد سے حادثے کی شکار گاڑی کو سڑک سے ہٹایا گیا۔

ڈی ایس پی سنجیو کمار تومر نے کہا، ’’پولیس کی گاڑی چکاوتی موڑ سے بلند شہر ضلع کی طرف جا رہی تھی، جس میں پولیس گلشنور نامی ملزم کو لے کر جا رہی تھی، اس دوران گاڑی ایک کینٹر سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں ایک سب انسپکٹر اور ملزم سمیت چار افراد کی موت ہو گئی، جب کہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور وہ زیر علاج ہیں۔ مجموعی طور پر تین پولیس اہلکار اور ایک ملزم کی ہلاکت ہوئی، جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد چار ہوگئی۔ کار میں چھ افراد سوار تھے، پانچ پولیس اہلکار اور ایک ملزم۔ ایسا لگتا ہے کہ نیند کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہو گا۔‘‘

اس سے قبل 6 مئی کو بجنور کے نور پور پولیس اسٹیشن کے تحت گوہار کراسنگ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی تھی۔ اس حادثے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔ اس سے پہلے 3 مئی کو متھرا میں ایک حادثے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ خوفناک تصادم تھانہ جٹ علاقے میں چھٹیکارہ دیوی-آٹس روڈ پر کرشنا کٹیر کے قریب ایک موڑ پر ہوا، جہاں ایک تیز رفتار تھار اور ایک مسافر ٹیمپو میں زبردست تصادم ہوا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹیمپو اور تھار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Houthis attack Riyadh airport again: حوثی باغیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر پھر حملے کا دعویٰ، جیزان میں بحری اڈے کو بھی بنایا نشانہ

 دو ہفتے قبل ہونے والے حملے کے بعد ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی…

13 minutes ago

Lula da Silva Wins Brazilian Presidential Election: لولا ڈا سلوا برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیاب، چوتھی بار اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار

برازیل کے صدارتی انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیاں بھی اہم…

54 minutes ago

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

10 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

11 hours ago