’آپریشن سندور‘ کے بعد بوکھلائے پاکستان کی طرف سے سرحد پر مسلسل گولی باری کرکے بے قصور لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی فوج اور بحریہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ملک کی سبھی ایئر ڈیفنس یونٹس کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ وہیں جموں و کشمیر، راجستھان اور جودھپور جیسے سرحدی علاقوں میں بھی اگلے حکم تک سبھی اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
کل جموں وکشمیر کے 8 ضلعوں میں بند تھے سبھی اسکول
جموں و کشمیر کے 8 ضلعوں میں سبھی تعلیمی ادارے بدھ کو بھی بند رہے تھے۔ جموں ڈویژن کے پانچ ضلعوں جموں، سانبا، کٹھوا، راجوری، پونچھ اور کشمیر کے تین ضلعوں بارہ مولہ، کپواڑہ و باندی پورہ میں بھی سبھی اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہے۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے ڈویژنل کمشنرس نے الگ الگ حکم جاری کیے تھے۔
پاکستان کی طرف سے سرحد پر مسلسل گولی باری
ایک دفاعی افسر نے بتایا کہ ’آپریشن سندور‘ کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پر مسلسل گولی باری کی جا رہی ہے۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے کسی بھی حالت سے نپٹنے کے لیے سرحدی علاقوں میں بھی سبھی ایئر ڈیفنس یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔
ہندوستانی فوج نے دیا مناسب جواب
’ٓآج تک‘ کی خبر کے مطابق پاکستان نے مسلسل 14ویں دن بھی ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور بھاری توپ خانے سے دوسرے دن بھی گولی باری کی۔ اس کا ہندوستانی فوج نے منھ توڑ جواب دیا ہے۔ فوج کے افسر نے بتایا، 8-7 مئی کی رات میں پاکستانی فوج کی چوکیوں نے جموں و کشمیر میں کپواڑہ، بارہ مولہ، اُری اور اخنور علاقوں میں کنٹرول لائن کے پار چھوٹے اسلحوں اور توپوں کا استعمال کرتے ہوئے بلااشتعال گولی باری کی۔ ہندوستانی فوج نے بھی اس کا مناسب جواب دیا۔
واضح رہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے جواب میں پاکستان نے جموں کشمیر کے پونچھ اور راجوری جیسے سرحدی علاقوں میں بھاری گولی باری کی جس میں کم سے کم 12 شہریوں کے مارے جانے اور ایک فوجی کے شہید ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی۔ اس فائرنگ میں 50 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
25 ہوائی اڈے عارضی طور پر بند
کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں کم سے کم 25 ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جن میں سری نگر، لیہہ، جموں، امرتسر، پٹھان کوٹ، چنڈی گڑھ، جودھپور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر جیسے اہم ہوائی اڈے شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…
لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…
یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…
مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…
مذہبی تقریبات کے علاوہ ویشالی کالی باڑی میں ہر روز شام 7:30 بجے شام کی…