Bihar News: بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن (BSSC) کی تیسری ستح کا گریجویٹ پرائمری امتحان (PT) کا سوالیہ پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد پورا امتحان منسوخ کرنے کی مانگ کولے کر سڑک پر آئے طلباء نے بروز بدھ پٹنہ کی سڑکوں پر جم کر ہنگامہ کیا۔ اس کے بعد پولیس نے طلباء پر جم کر لاٹھیاں برسائیں۔
پہلے سے طے شدا پروگرام کے مطابق، امتحان دینے والے طلباء بدھ کے روز تینوں پیپر کے امتحان کو منسوخ کرانے کی مانگ کو لے کر گاندھی میدان سے جے پی گولمبر ہو کر کمیشن کے دفتر کی طرف بڑھ رہے تھے۔پوری ریاست سے پٹنہ آئے طلباء کو پولیس نے راجدھانی کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران طلباء ضد پر آ گئے۔ جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کر دی۔اسی وقت چوراہے پر افرا تفری مچ گئی۔
اس دوران، بتایا یہ جا رہا ہے کہ کچھ طلباء کو پولیس نے حراست میں بھی لیا ہے۔طلباء حکومت اور کمیشن پر تاناشاہی کا الزام لگا رہے ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اسسٹنٹ کا یہ امتحان دسمبر میں لیا گیاتھا۔ امتحان شروع ہوتے ہی پیپر لیک ہو گیا تھا۔ بعد میں تفتیش کے بعد بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے پہلی شفٹ میں لیا گیا امتحان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں- Bihar Politics: پارٹی تبدیلی کے نام رہا بہار کا گزرا سال ، سی ایم چہرہ وہی، بدلتے رہے حلیف
طلباء کا کہنا ہے کہ تینوں شفٹ کا امتحان منسوخ کیا جائے اور جلد از جلد امتحان لیا جائے۔ ان کامزید کہنا ہے کہ پیپر تینوں شفٹ کا لیک ہوا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…