PM Modi’s Brother’s car accident: وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد دامودر داس مودی اور ان کا خاندان اس وقت زخمی ہو گیا جب ان کی کار منگل کو کرناٹک کے میسور ضلع کے کڈاکولا گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دامودر داس اپنے خاندان کے ساتھ ایک کار میں بنگلورو سے سیاحتی مقام بانڈی پور جا رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
70 سالہ دامودر مودی کو اس حادثے میں ٹھوڑی پر چوٹ آئی۔ ان کے بیٹے میہول پرہلاد مودی (40)، بہو جندل مودی اور ان کی چھ سالہ پوتے مینت میہول مودی بھی زخمی ہوئےاس کے علاوہ ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا۔ حالانکہ بروقت ایئربیگس کے کھلنے کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں- Omicron new variant BF.7: بھارت میں بھی آئے 4 کیسز سامنے، پی ایم مودی نے بلائی اعلیٰ سطحی میٹنگ
میسور کی پولیس سپرٹنڈنٹ سیما لٹکر اور دیگر موقع پر پہنچے۔ حادثہ کی شکایت میسور ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔ تمام زخمیوں کو جے ایس ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال کے سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر مدھو نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پرہلاد مودی کے پوتے کے سر کے بائیں جانب چوٹیں آئی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…