-بھارت ایکسپریس
PM Modi flags off Kerala’s first Vande Bharat train: وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر کیرالہ آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے اس دوران منگل (25 اپریل) کو صبح 11:10 بجے ترواننت پورم سینٹرل اسٹیشن سے ترواننت پورم اور کاسرگوڈ کے درمیان ریاست کی پہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق، یہ ٹرین 11 اضلاع میں چلے گی۔ ان میں ترواننت پورم، کولم، کوٹائم، ایرناکولم، تھریسور، پالکاڈ، پٹھانمتھیٹا، ملاپورم، کوزی کوڈ، کنور اور کاسرگوڈ شامل ہیں۔
ترواننت پورم میں روڈ شو کیا گیا
پی ایم مودی آج صبح ہی ترواننت پورم پہنچے تھے۔ یہاں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے روڈ شو کر کے لوگوں کا شرکریہ بھی ادا کیا۔ اس کے بعد وہ سینٹرل ریلوے اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگئے۔
وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نے ترواننت پورم میں ڈیجیٹل سائنس پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ترواننت پورم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔
پی ایم مودی نے بچوں سے بات چیت کی
ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 1 سے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے پی ایم مودی نے ٹرین کے ایک ڈبے کے اندر اسکولی بچوں کے ایک گروپ سے بات چیت بھی کی۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور بھی وزیر اعظم کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوران بچوں نے مودی کو وندے بھارت ٹرین کی اپنی پینٹنگز اور خاکے دکھائے۔
پی ایم کو ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاتے دیکھ کر دوسری طرف کے پلیٹ فارم پر بھی سینکڑوں لوگ جمع ہو گئے۔ وندے بھارت ایکسپریس ریاستی دارالحکومت کو کیرالہ کے شمالی ترین ضلع کاسرگوڈ سے جوڑے گی۔ پی ایم مودی کے دورے کے لیے ریاست میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
-بھارت ایکسپریس
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…