علاقائی

Jabalpur Accident: جبل پور میں دردناک سڑک حادثہ، پک اپ گاڑی بائیک پر پلٹی، 3 افراد ہلاک

جبل پور: مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں جمعرات کی صبح ایک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک پک اپ گاڑی ایک موٹر سائیکل سوار پر الٹ گئی اور اس حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق برگی تھانہ علاقہ میں جبل پور-ناگپور ہائی وے پر جمعرات کی صبح ایک پک اپ گاڑی موٹر سائیکل سواروں پر الٹ گئی۔

برگی پولیس اسٹیشن کے انچارج کملیش چوریا نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ موٹرسائیکل پر سفر کرنے والے تین افراد جن میں ایک عورت، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں، کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ چوریا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ جبل پور-ناگپور ہائی وے ایک بہت مصروف راستہ ہے اور اس پر بڑی تعداد میں گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔

جمعرات کی صبح بھی اس راستے پر گاڑیاں اپنی رفتار سے چل رہی تھیں۔ اس دوران تیز رفتاری سے چلنے والی پک اپ گاڑی بے قابو ہو گئی اور اس کے برابر چل رہی موٹر سائیکل سواروں کو اپنی زد میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تینوں کی ہلاکت ہو گئی۔ جاں مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

8 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago