-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دہشت گردی کی فنڈنگ کیس کے مبینہ ملزم اور بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کی طرف سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے پوچھا کہ کیا رشید کے خلاف مقدمہ نامزد ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں منتقل کیا جانا چاہیے یا نہیں۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ موجودہ معاملہ ممبران پارلیمنٹ کے خلاف مقدمے کی سماعت کے لیے قائم خصوصی عدالت میں جا سکتا ہے، کیونکہ رشید بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
جج نے کہا کہ اس معاملے میں حکم محفوظ رکھتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ پہلے دائرہ اختیار کے معاملے کو دیکھیں گے اور پھر ضمانت پر فیصلہ کریں گے۔ عدالت 21 نومبر کو باقاعدہ ضمانت کے ساتھ اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ رشید نے اپنی عبوری ضمانت ختم ہونے کے بعد 28 اکتوبر کو تہاڑ جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔
انجینئررشید نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس لیڈر عمرعبداللہ کو بارہمولہ سیٹ سے شکست دی تھی۔ انجینئررشید کو شیخ عبدالرشید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ رشید 2019 سے جیل میں ہیں جب اسے این آئی اے نے 2017 میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے معاملے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔
بتا دیں کہ کشمیری تاجر ظہور وتالی سے پوچھ گچھ کے دوران شیخ عبدالرشید کا نام سامنے آیا تھا۔ این آئی اے نے وادی کشمیر میں دہشت گرد گروپوں اور علیحدگی پسندوں کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 16 مارچ 2022 کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے حافظ سعید، سید صلاح الدین، یاسین ملک، شبیر شاہ اور مسرت عالم، انجینئررشید، ظہور احمد وٹالی، بٹہ کراٹے، آفتاب بٹ عرف پیر سیف اللہ کے خلاف الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔
این آئی اے کے مطابق لشکر طیبہ، حزب المجاہدین، جے کے ایل ایف، جیش محمد جیسی تنظیموں نے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کی مدد سے جموں و کشمیر میں عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملے اور تشدد کو انجام دیا۔ 1993 میں آل پارٹی حریت کانفرنس کا قیام علیحدگی پسند سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے کیا گیا۔
-بھارت ایکسپریس
حکومت نے ملنگ کوپرا اور بال کوپرا کے لیے 5,250 روپے فی کوئنٹل اور مارکیٹنگ…
وزیراعظم نریندرمودی کویت کے امیرشیخ مشعل الحمد الجبرالصباح کی دعوت پریہ دورہ کررہے ہیں۔ آنجہانی…
جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں 85.88 کلومیٹر پر محیط اس پروجیکٹ میں موجودہ کوریڈور کے متوازی…
پی ایل آئی اسکیم نے ہندوستان کے مینوفیکچرنگ فٹ پرنٹ کو نمایاں طور پر وسعت…
ڈیٹا سلوشنز اور پلیٹ فارمز کمپنی پیور سٹوریج عروج پر ہے۔ NYSE میں درج فرم…
محکمہ نے یہ بھی کہا کہ 14 شعبوں کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیموں…