-بھارت ایکسپریس
Unruly Behaviour:ان دنوں فلائٹ سے وابستہ واقعات لگاتار سامنے آرہے ہیں۔ جو کافی حیران کردینے والے ہیں۔ اسپائس جیٹ کی فلائٹ میں خاتون کرو ممبر کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ فلائٹ پیر کو 23 جنوری کی شام دہلی سے حیدرآباد جارہی تھی۔ جامعہ نگر کے رہنے والے ابصارعالم پر بدتمیزی کا الزام لگایا ہے۔ اس معاملے میں سپائس جیٹ کے سیکورٹی افسر کی شکایت پر دہلی میں آئی جی آئی ائیر پورٹ پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس معاملے میں خاتون کیبن کرو کو غلط طریقہ سے چھونے کا الزام ہے۔ کیبن کرو کی اور سے اسپائس جیٹ کے سیکوری افسرسوشانت سریواستو نے اس بارے میں اطلاعات فراہم کی ہے ۔
نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس کا ویڈیو بھی شئیر کیا ہے۔ جس میں وہ لوگ ہنگامہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ شام چار بج کر ۳۹ منٹ پر پی سی آر کال موصول ہوئی کہ ایک مسافر نے دہلی سے حیدرآباد جانے والی اسپائس جیٹ کی فلائٹ نمبر 8133 میں ایک کیبن کرو سے بدتمیزی کی ہے۔ پی سی آر کال اسپائس جیٹ ایئرلائن کے سیکورٹی افسرسوشانت سریواستو کے ذریعہ دی گئی تھیں۔ اس مسافر کا نام ابصار عالم ہے اور جو دہلی کے جامعہ نگر کے رہنے والے ہیں،اپنے پریوار کے ساتھ حیدرآباد جارہے تھے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ ایکسس کئے گئے ویڈیو میں ایک مرد مسافر کو عملہ کی خاتون رکن کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ عملہ نے الزام لگایا کہ مسافر نے عملہ کے ایک رکن کو نامناسب طریقے سے چھوا تھا۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیک آف کے دوران ابصار عالم نے خاتون عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس کے بعد مذکورہ شخص (ابصار) کو اسپائس جیٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں اور پی سی آر کے عملے نے اتارا اور پولیس اسٹیشن لے گئے۔ تھانہ آئی جی آئی اے میں 354 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
-بھارت ایکسپریس
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…