علاقائی

Pakistani Drone in Rajasthan: سری گنگا نگر میں پکڑا گیا پاکستانی ڈرون، چیکنگ کے دوران اسلحہ برآمد

پاکستان سرحد پر اپنی مذموم سرگرمیوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ اب تک پاکستان دہشت گردوں کو ہندوستان بھیجتا تھا۔ لیکن اب پاکستان نے بھارت کو اسلحہ اور منشیات سپلائی کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ راجستھان کے سریکرن پور میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی ڈرون ملا ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے اس ڈرون کو پکڑ لیا ہے۔ اس ڈرون سے دو پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

اتوار (1 اکتوبر) کو ہندوستان-پاکستان سرحد سے متصل اس علاقے میں ایک مشتبہ ڈرون ملا۔ اس ڈرون کے ساتھ دو پیکٹ منسلک تھے جن میں سے ایک پیکٹ میں آٹھ راؤنڈز کے ساتھ ایک پستول اور میگزین برآمد ہوا۔ جبکہ دوسرے پیکٹ میں منشیات کا شبہ ہے۔ ڈرون ملنے کے بعد بی ایس ایف اور پولیس کی جانب سے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی اسمگلروں کے ہیروئن کی ترسیل کے لیے آنے کے شبہ میں کی جا رہی ہے۔

ڈرونز کے ذریعے اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ ہو رہی ہے

دراصل، ان دنوں ڈرونز کا استعمال پاکستان اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات بھارت پہنچانے کے لیے کر رہا ہے۔ راجستھان، پنجاب سے لے کر جموں و کشمیر تک بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی ڈرون مسلسل پکڑے جا رہے ہیں۔ بی ایس ایف کو ان ڈرونز پر مسلسل نظر رکھنی ہوتی ہے، تاکہ یہ ہندوستانی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بن جائیں۔ پاکستانی ڈرون پکڑے جانے کے سب سے زیادہ کیس پنجاب میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

سرحد پر اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیا جائے گا

ساتھ ہی حکومت نے بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا نظام لانے کی تیاریاں بھی کر لی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ بین الاقوامی سرحدوں پر اینٹی ڈرون سسٹم کو تعینات کیا جائے گا، تاکہ سرحدی سیکورٹی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرحدوں پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اینٹی ڈرون سسٹم جلد ہی ملکی سرحدوں پر تعینات کر دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

29 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago