علاقائی

Pakistan has released BSF jawan Purnam Kumar Shaw: پاکستان نے بی ایس ایف جوان پورنم کمار شا کو کیا رہا، 23 اپریل سے تھے پاکستانی  رینجرز کی گرفت میں

پنجاب کے فیروز پور ضلع میں بین الاقوامی سرحد پرتعینات بی ایس ایف کا ایک جوان، جو نادانستہ طور پر سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچ گئے تھے، ان کو پاکستانی رینجرز نے 11 مئی 2025 کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔ یہ واقعہ 23 اپریل 2025 کو پیش آیا، ان کی  پہچان پورنم کمار شا کے کے طور پر ہوئی، سرحد پر کسانوں کی نگرانی کرتے ہوئے غلطی سے لائن آف کنٹرول کو عبور کر لیا تھا۔

پاکستانی رینجرز نے فوجی کو حراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ بی ایس ایف نے فوری طور پر مقامی سطح پر فلیگ میٹنگ شروع کی، لیکن پاکستان نے ابتدائی طورپراس جوان کو واپس کرنے سے انکارکردیا۔ بھارت نے سفارتی سطح پر دباؤ ڈالا اور وزارت خارجہ کے ذریعے مذاکرات کوآگے بڑھایا۔ تقریباً 18 دن تک جاری رہنے والے شدید مذاکرات کے بعد پاکستانی حکام نے فوجی کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔

رہائی کے بعد جوان ( فوجی) کو فیروز پور سرحد پر بی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ بی ایس ایف نے اسے سفارتی کوششوں اور باہمی تعاون کا نتیجہ قراردیا۔ جوان کی حاملہ بیوی نے حکومت سے ان کی بحفاظت واپسی کی اپیل کی تھی، جسے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔ اس واقعے نے ایک بار پھر سرحد پر تعینات فوجیوں کو درپیش چیلنجوں کو واضح کیا ہے، جہاں ایک چھوٹی سی غلطی بھی سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

بی ایس ایف نے کہا کہ جوان کی واپسی سے نہ صرف ان کے خاندان نے راحت اورسکون کی سانس لی ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ اس واقعے نے سرحد پر چوکسی اور تربیت کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dharavi Redevelopment Project: دھاراوی کے لوگوں کے لیے بڑی شروعات، 10,432 نئے مکانات کی تعمیر شروع، اڈانی گروپ نے کیا بھومی پوجن

اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…

7 hours ago

INDIA Alliance Big Rally Plan: ووٹ چوری کے معاملے پر انڈیا اتحاد کی بڑی تیاری، دسمبر میں رام لیلا میدان سے طاقت دکھانے کا منصوبہ

دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…

8 hours ago

INDIA Alliance Massive Protest Against Vote Chori: ووٹ چوری کا معاملہ، سڑک سے سپریم کورٹ تک عوامی سیلاب، کب کیا ہوا؟ جانیے مکمل ٹائم لائن

ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…

9 hours ago