علاقائی

Auroville Foundation: اورویل فاؤنڈیشن کو اپنی ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی منظوری ملی، سپریم کورٹ نے نیشنل گرین ٹربیونل کی طرف سے عائد پابندی ہٹائی

سپریم کورٹ نے پیر کے روز نیشنل گرین ٹریبونل کے اس حکم کو برطرف کر دیا، جس میں اورویل فاؤنڈیشن کو تامل ناڈو اور پڈوچیری میں واقع اس کے ٹاؤن شپ میں ترقیاتی سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔ لائیو لاء کی خبر کےمطابق جسٹس بیلا ایم ترویدی اور پرسنا بی ورالے پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اگرچہ آئین دفعہ 14 کے تحت صاف ستھرے ماحول کے حق کی ضمانت دیتا ہے، تاہم ’’ترقی کا حق بھی بنیادی حقوق کے تحت یکساں طور پر ترجیح رکھتا ہے۔ لہٰذا ترقی کے حق اور صاف ماحول کے حق کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے پائیدار ترقی کی ضرورت ہے۔‘‘

اورویل تمل ناڈو کا ایک تجرباتی ٹاؤن شپ ہے، جس کے کچھ حصے پڈوچیری کے مرکزی علاقے تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کی بنیاد 1968 میں فرانسیسی-ہندوستانی روحانی یوگا ٹیچر میرا الفاسا نے رکھی تھی، جو اپنے پیروکاروں می ’مدر‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ اورویل فاؤنڈیشن کا دفتر مرکزی وزارت تعلیم کے سرپرستی میں ایک خود مختار ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

کیا ہے معاملہ

اپریل 2022 میں نیشنل گرین ٹریبونل نے فاؤنڈیشن کو مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے ماحولیاتی منظوری کے بغیر اپنی ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے سے روک دیا تھا۔ ٹربیونل نے فاؤنڈیشن کو یہ بھی ہدایت کی تھی کہ وہ ٹاؤن شپ پلان تیار کرے جس میں تمام تفصیلات شامل ہوں۔‘‘ پیر کو سپریم کورٹ نے کہا کہ ٹریبونل کا حکم ’’قانونی طور پر ناقابل قبول‘‘ ہے۔ بنچ کے مطابق فاؤنڈیشن نے ماحولیاتی تحفظ کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور ٹربیونل نے ترقیاتی سرگرمیوں پر روک لگا کر ’’سنگین غلطی‘‘ کی تھی۔

واضح رہے کہ نیشنل گرین ٹریبونل کا حکم نوروز کرساسپ مودی نامی ایک شخص کی طرف سے دائر درخواست پر آیا، جس نے اورویل فاؤنڈیشن کی طرف سے بڑی تعداد میں درختوں کی کٹائی کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ اورویل ایک جنگلاتی علاقہ ہے اور فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں قدرتی ماحول کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں۔ تاہم فاؤنڈیشن نے کہا کہ اورویل ایک بین الاقوامی ثقافتی بستی کے طور پر قائم کیا گیا تھا نہ کہ ایک جنگلاتی علاقے کے طور پر۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

1 hour ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

1 hour ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

2 hours ago