علاقائی

Pak Connection: ڈرگ مافیا سے جڑے ٹھکانوں  پر این آئی کی چھاپے ماری

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) (National Investigation Agency )ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کے دس مقامات پر گینگسٹر گولڈی برار اور اور اس کے ساتھیوں سے منسلک مقامات پر چھاپے مار کی گی ہے۔ پاکستان کی سرزمین سے ڈرون کے ذریعے سرحد پار منشیات کی سپلائی کے حوالے سے ہے۔ یہ ڈرگ مافیا کے خلاف سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہے۔جس کے پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے ساتھ روابط ہیں اور بھارت میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

یہ چھاپے بدھ کی صبح شروع ہوئے اور اب بھی جاری ہیں۔اس سلسلے میں این آئی اے پہلے ہی یو اے پی اے کیس درج کر چکی ہے۔

ایجنسی نے گزشتہ ماہ بھی بدمعاشوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیمیں ہریانہ کے سرسا، سونی پت اور جھجر میں موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں مقیم ہینڈلرز ڈرون کے ذریعے بھارت میں مقیم غنڈوں کو منشیات بھیج رہے ہیں۔ ہم نے ان میں سے کچھ کی نشاندہی کی ہے۔ گولڈی برار اور ان کے ساتھی ریڈار پر ہیں۔ کچھ دیگر  غنڈوں  اور ان کے ساتھیوں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے مطابق، چھاپوں کا مقصد ہندوستان اور بیرون ملک مقیم دہشت گردوں، غنڈوں اور منشیات کے اسمگلروں کے درمیان ابھرتے ہوئے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کرنا تھا۔

2021 کے مقابلے اس سال پاکستانی ڈرونز کے بھارتی حدود میں داخل ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ بی ایس ایف نے 2021 میں سرحد پر 104 اور اس سال 230 ڈرون کا پتہ لگایا۔ بھارتی فورسز نے گجرات، جموں، پنجاب اور راجستھان میں بھی مشتبہ ڈرون کی سرگرمیوں کا پتہ لگایا ہے۔ پاک آئی ایس آئی ان ڈرونز کے ذریعے اسلحہ اور منشیات لے جا رہی ہے۔

–بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court: سپریم کورٹ سے سابق رکن پارلیمنٹ آنند موہن کو بڑا جھٹکا، قبل از وقت رہائی کا حکم منسوخ

بہار حکومت کے 2023 کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ نے کالعدم قرار دے دیا، سابق…

3 minutes ago

Amit Shah Meets ‘Ramayana’ Team: فلم ’رامائن‘ کی ٹیم نے وزیر داخلہ امت شاہ سے کی ملاقات، رنبیر کپور اور سائی پلوی بھی رہے موجود

فلم کی ٹیم نے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ایس ایس راجامولی،…

30 minutes ago

Rohtak Gang War: رات کے وقت ڈھابے پر کھانا کھانے پہنچے تھے نوجوان، اچانک برسنے لگیں گولیاں! روہتک گینگ وار میں 4 ہلاک

ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…

2 hours ago