بھارت ایکسپریس۔
یوگی حکومت نے مظفر نگر معاملے کو لے کر ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ مظفر نگر کے اسکول میں مسلم طالب علم کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ بھی چوکنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسکولوں کی منظوری منسوخ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور محکمہ تعلیم نے بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکول کے معیار کے حوالے سے کئی نکات پر جواب طلب کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تحقیقات مکمل ہونے تک اسکول بند کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔ بی ایس اے نے کہا کہ اسکول نہیں چلایا جاسکتا، بلاک ایجوکیشن آفیسر اسکول کے طلبہ کو دوسرے اسکول میں داخل کرائے گا۔
پولیس نے ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی
بتادیں کہ مظفر نگر کے ایک اسکول میں مسلم بچے کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملے پر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ اب پولیس نے اس معاملے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ اس معاملے کے حوالے سے پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کھبا پور گاؤں میں واقع اسکول کے ٹیچر نے ہوم ورک نہ کرنے پر کلاس کے غیر مسلم طلبا سے ایک مسلم طالب علم پٹائی کروائی اور اس کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کیے۔
ٹیچر ترپتا تیاگی نے وضاحت دی
دوسری جانب جب اس معاملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس معاملے پر سیاست تیز ہوگئی تو ٹیچر ترپتا تیاگی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت کی۔ ٹیچر ترپتا تیاگی نے کہا کہ میرا مقصد کسی کے مذہبی اور سماجی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو چھیڑ چھاڑ کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ معذور ہیں اور بچوں کو کنٹرول کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…