علاقائی

Muzaffarnagar should be renamed as Laxminagar: اب مظفر نگر کا نام بدلنے کی تیاری،یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے دیا بڑا بیان

اتر پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔ ادھر مظفر نگر ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ مظفر نگر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی ایم ایل سی موہت بینیوال نے قانون ساز کونسل میں مظفر نگر کا نام بدل کر لکشمی نگر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ موہت بینیوال نے سیشن کے دوران ہی یہ مسئلہ اٹھایا ہے، جس پر ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بھی بیان دیا ہے۔موہت بینیوال کے مطالبے پر کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ تمام ممبران کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔ مظفر نگر کا نام بدلنے کی مہم طویل عرصے سے جاری ہے۔ کئی تنظیمیں مظفر نگر کا نام بدل کر لکشمی نگر کرنا چاہتی ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اپنے پروگراموں اور کاموں میں مظفر نگر کے بجائے لکشمی نگر کا استعمال کرتی ہے۔

بی جے پی ایم ایل سی کے مطالبے پر ایس پی لیڈر شیو پال سنگھ یادو کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ شیو پال سنگھ یادو نے بی جے پی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے صرف نام بدلتے ہیں، کہیں یہ میرا یا آپ کا نام نہیں بدل دیں۔ شیو پال یادو نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں میرا نام بدلا جا رہا ہے اور وہ ہمیشہ چاچا-چاچا کا نعرہ لگاتے رہتے ہیں۔

مظفر نگر کا نام بدل کر لکشمی نگر رکھنے کے پیچھے موہت بینیوال کی دلیل یہ ہے کہ یہ علاقہ پہلے ہی ایک مقدس مقام کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے  اپنے ملک کی مذہبی روایات اور تاریخ کو ذہن میں رکھتے ہوئےکہ ہمیں مقامات اور شہروں کے نام رکھنے میں سچائی اور روایت کی پیروی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مظفر نگر کا نام تاریخی طور پر لکشمی نگر ہونا چاہئے کیونکہ یہ علاقہ پاکیزگی اور آستھا کی علامت رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Japan Earthquake: جاپان میں پھر زلزلے کے شدید جھٹکے، دکانوں کے شیشے ٹوٹے، بھگدڑ میں 22 افراد زخمی

جاپانی ٹیلی ویژن چینلوں پر دکھائی جانے والی تصاویر میں دکانوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے…

36 minutes ago