مظفر نگر کی پیپر مل میں دھماکہ
مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ اتوار کے روز ایک کمپنی میں کام کے دوران دھماکہ ہوا جس میں ایک ملازم کی موت ہو گئی، جبکہ دیگر 4 ملازمین بری طرح جھلس گئے۔ یہ واقعہ تھانہ نئی منڈی کوتوالی علاقہ کے گاؤں تگری میں واقع ویر بالاجی پیپر مل میں پیش آیا۔
4 ملازمین اسپتال میں ہیں زیر علاج
معلومات کے مطابق ویر بالاجی پیپر مل میں علی الصبح دھماکہ ہوا۔ زوردار دھماکے سے مشین کا پرزہ بکھر گیا۔ دیوار کا ایک حصہ بھی گر گیا۔ واقعہ کے وقت کمپنی کے شفٹ انچارج انکت شرما یہاں موجود تھے جو آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ اس دوران دیگر 4 ملازمین بھی جھلس گئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دھماکہ سے لرز اٹھے آس پاس گھر
ایک مقامی شخص نے بتایا کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے لوگوں کے گھر بھی لرز گئے۔ اس سے گاؤں کے لوگوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع اکھٹی کرنے پر معلوم ہوا کہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ یہاں دیکھا تو سب کچھ بکھرا پڑا تھا۔ مقامی شخص کے مطابق ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی جبکہ 4 ملازمین بری طرح جھلس گئے تھے۔
شروع سے فیکٹری کے خلاف ہیں لوگ
انہوں نے الزام لگایا کہ اس فیکٹری کی شروع سے ہی مخالفت کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں آلودگی پھیل رہی تھی لیکن کسی نے نہیں سنی۔ ہوا کے ساتھ ساتھ پانی بھی آلودہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں کینسر پھیل رہا ہے۔ مقامی لوگ مہلوک انکت شرما کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
صبح 5:30 بجے حادثے کی ملی اطلاع
مہلوک کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انکت کو رات کے وقت فیکٹری میں روکا گیا تھا جب دیگر عملہ نہیں آیا تھا۔ ہمیں صبح 5:30 بجے حادثے کی اطلاع ملی۔ مہلوک انکت کے اہل خانہ نے سوال اٹھایا ہے کہ رات گیارہ بجے سے فون بند تھا۔ اس واقعہ کی اطلاع براہ راست صبح 5:30 بجے دی گئی۔ اس دوران کیا ہوا اس کا پتہ چلنا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
امت شاہ نے اپنے پیغام میں راج ماتا کی زندگی کے اس پہلو کو نمایاں…
دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور متعدد مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی…
اس مہم کے دوران بچوں کی صحت اور ان کی غذائی حالت کا جائزہ لینے…
نوراتری کے دوسرے دن عقیدت مند دیوی کو پھولاور روایتی بھوگ پیش کرتے ہیں اور…
شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال سے بھی بات…
گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…