علاقائی

Muzaffarnagar: اسلام چھوڑ کر 80 لوگ ہوئے ہندو مذہب میں شامل، خاتون کا اعظم خان پر الزام، 12 سال قبل زبردستی مذہب تبدیل کرکے زمین ہتھیائی

Muzaffarnagar: اتر پردیش کے مظفر نگر میں 80 لوگوں کے ہندو مذہب میں واپس آنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان سب نے پہلےہندو مذہب چھوڑکر  اسلام قبول کیاتھا۔ یہ 12 مختلف خاندانوں کے تقریباً 80 افراد ہیں اور یہ سبھی دھوبی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان سب کو مظفر نگر کے بگھرا بلاک کے یوگا سادھنا آشرم کے مہاراج یشویر نے گنگا جل سے شدھیکرن  کیا۔ گایتری منتر پڑھایا گیا۔ اس کے ساتھ تمام لوگوں نے اپنے گلے میں جنیؤ پہنا۔ جس کے بعد تمام لوگوں نے یگیہ میں آہوتی ڈال کر اسلام سے ہندو مذہب میں واپسی کی۔ یہ تمام لوگ رام پور ضلع کے رہنے والے ہیں۔

ہندو مذہب میں واپس آنے کے بعد ان لوگوں نے ایس پی لیڈر اعظم خان پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ان دھوبی برادری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ تقریباً 12 سال قبل اعظم خان نے انہیں زبردستی مذہب تبدیل کرایا تھا۔ یہی نہیں، ان لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اعظم خان کے حواریوں نے انہیں ہندو سے مسلمان کرنے کے بعد ان کی زمینوں پر بھی قبضہ کیا۔ اس سے پریشان ہو کر یہ لوگ ہندو مذہب میں واپس آگئے ہیں۔

عمرانہ سے کویتا بنی خاتون نے کیا کہا؟

ان لوگوں میں سے ایک خاتون ہیں جو عمرانہ سے کویتا بنی ہیں۔ اس نے اعظم خان پر الزام لگایا ہے کہ 12 سال پہلے اعظم خان کے لوگوں نے ہمیں زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ اس وقت بہت سے وعدے کیے گئے۔ لیکن ہمارے ساتھ کچھ اچھا نہیں ہوا۔ ہماری زمین چھین لی گئی۔ اس کے علاوہ خاتون نے بتایا کہ میرا پہلا نام کویتا تھا۔ 12 سال پہلے مجھے معاوضہ دیا گیا تھا۔ دباؤ کی وجہ سے ہمیں فیصلہ کرنا پڑا۔ اعظم خان کی وجہ سے لاکھوں لوگ پریشان تھے۔ لوگوں کو ہراساں کرنے پر اعظم کو جیل جانا پڑا۔ اب ہم اپنے مذہب کی طرف لوٹنے پر خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Rampur Bypolls: کبھی بولتی تھی رام پور میں توتی ، اعظم خان وہاں اپنا بوتھ تک نہیں بچا پائے، ایس پی کو ملے صرف 87 ووٹ

یہ بڑا معاملہ رام پور اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد اعظم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ رامپم ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ نے ایس پی امیدوار اور اعظم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Salman Khan threatened: کرناٹک کا نکلا سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص، گرفتاری کیلئے ممبئی پولیس کی ٹیم روانہ

بابا صدیقی کی افطار پارٹیوں کو ہندوستان کی تفریحی راجدھانی میں ہائی پروفائل پروگراموں میں…

2 mins ago

Jharkhand Election 2024: انڈیا بلاک کا 7 گارنٹیوں والا منشور جاری، 10 لاکھ نوکری اور سرنا دھرم کوڈ کا کیا وعدہ

چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…

44 mins ago

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

1 hour ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

1 hour ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

2 hours ago