علاقائی

Fire breaks out in a shop in Mumbai: ممبئی کے چیمبور میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی سات

ممبئی: ممبئی کے نواحی علاقے چیمبور میں زبردست آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر کنٹرول نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ یہ خوفناک سانحہ صبح تقریباً 5.15 بجے پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے ممبئی فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ایم ایف بی نے بتایا کہ اطلاع ملی کہ سدھارتھ کالونی کے پلاٹ نمبر 16 میں آگ لگ گئی، پورا خاندان سو رہا تھا کہ اچانک آگ لگ گئی۔ دو دیگر افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے خاندان کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فارنسک ٹیم آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے شواہد اکٹھا کر رہی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

نامعلوم وجوہات کی بناء پر لگی زبردست آگ گراؤنڈ فلور پر واقع کریانہ کی دکان کو زد میں لے کر تیزی سے پھیل گئی۔ آگ کے شعلوں نے بالائی منزل کو زد میں لے لیا، جہاں یہ خاندان رہ رہا تھا۔ نیچے ایک دکان تھی اور اوپر والے گھر میں گپتا خاندان رہتا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات ارکان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ چار فائر ٹینڈرز، ایک واٹر ٹینکر، ایم ایف بی اور بی ایم سی کے سینئر اہلکار موقع پر موجود تھے اور آگ بجھانے کے کاموں کی نگرانی کر رہے تھے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہاں کچھ آتش گیر مواد جمع کیا گیا ہو گا، آگ لگنے کی اصل وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 سنیچر کے روز بھی ایک گودام میں لگی تھی آگ

آپ کو بتاتے چلیں کہ سنیچر کے روز ممبئی کے قریب لگنے والی زبردست آگ میں ایک پورا گودام جل کر راکھ ہو گیا تھا۔ جمعہ کی رات ممبئی سے تقریباً 40 کلومیٹر دور بھیونڈی تعلقہ کے ایک گاؤں میں وی لاجسٹک گودام میں آگ لگ گئی تھی۔ گودام میں ہائیڈرولک آئل، کپڑے، پلاسٹک کی اشیاء اور کیمیکلز کی بڑی مقدار رکھی گئی تھی۔ حالانکہ، اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 hour ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

3 hours ago