بین الاقوامی

Netanyahu’s reply to Western countries: فرانسیسی صدر نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا کیا مطالبہ، بوکھلا گئے نیتن یاہو، کہا، ہم آپ کی حمایت یا اس کے بغیر جیتیں گے

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر کڑی تنقید کی ہے۔ میکرون نے ایک ریڈیو انٹرویو میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تمام ’’مہذب‘‘ ممالک کو ثابت قدم رہنا چاہیے۔ نیتن یاہو نے اسے شرمناک قرار دیا۔ سوال کیا کہ کیا ان کی طرح ایران بھی حزب اللہ، حوثی، حماس اور اس کے اتحادیوں پر ہتھیاروں کی پابندی لگا رہا ہے؟

میکرون اور دیگر مغربی رہنما ’’اب اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں‘‘، نیتن یاہو نے ہفتے کے روز ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسرائیل ’’ان کی حمایت سے یا اس کے بغیر جیتے گا‘‘۔ انہوں نے سخت لہجہ سے کہا، ’’لیکن ان کی شرمندگی جنگ جیتنے کے بعد بھی جاری رہے گی۔‘‘

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل آج ’’تہذیب کے دشمنوں’’ کے خلاف سات محاذوں پر اپنا دفاع کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’کیا ایران حزب اللہ، حوثی، حماس اور اس کے دیگر اتحادیوں پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کر رہا ہے؟ بالکل نہیں۔ وہ سب ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ لیکن جو ممالک ان دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ مخالفت کرتے ہیں وہ اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کی میزائل اور راکٹ صلاحیتوں کا ایک اہم حصہ تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز سرحد کے قریب لبنانی گروپ کے سرنگوں کے نظام کو تباہ کر رہی ہیں۔ حالانکہ، خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے، لیکن ہم نے جنگ کا توازن بدل دیا ہے۔‘‘

23 ستمبر کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے لبنان بھر میں حزب اللہ کے خلاف اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔

 فضائی حملوں میں حزب اللہ کے اہم لیڈران شہید

فضائی حملوں میں حزب اللہ کے اہم لیڈران بشمول گروپ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کو بھی نشانہ بنایا گیا اور شہید کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، اسرائیل نے لبنان میں ایک ’’محدود‘‘ زمینی مہم شروع کی ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago