علاقائی

Mukesh Sahni Releases Second List: مکیش ساہنی نے وی آئی پی امیدواروں کی جاری کی دوسری فہرست ، دیکھیں کس امیدوار کو کہاں سے ملا ٹکٹ

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے مختلف اتحادیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر رسہ کشی جاری ہے۔ دریں اثنا، مکیش ساہنی کی وی آئی پی (وکاسشیل انسان پارٹی) نے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے اپنی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں چھ امیدوار شامل تھے۔ اس کے ساتھ  ہی وی آئی پی نے کل 11 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

وی آئی پی کی دوسری فہرست

نئی وی آئی پی فہرست میں ریاستی صدر بال گووند بند کو چین پور اسمبلی حلقے سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ منوج ساہنی کو سپول حلقے سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بیہ پور حلقے سے ارپنا کماری منڈل، کیسریا سے ورون وجے اور کٹیہار حلقے سے سوربھ اگروال کے نام شامل ہیں۔ اس سے پہلے مکیش ساہنی کی وکاسشیل انسان پارٹی نے اپنی پہلی فہرست میں گوڑا بیرام، اورائی، بروراج، دربھنگہ اربن، کشیشورستھان اور عالم نگر سے چھ امیدوار کھڑے کیے تھے۔ جانیں اب تک وی آئی پی کے کتنے امیدوار میدان میں آ چکے ہیں۔

حلقہ وار امیدواروں کے نام

1۔ اورائی: بھوگیندر ساہنی

2۔ بروراج: راکیش کمار

3۔ دربھنگہ اربن: امیش ساہنی

4۔ کشیشورستھان: گنیش بھارتی

5۔ عالم نگر: نوین نشاد

6۔ گوڑا بیرام: سنتوش ساہنی

7۔ چین پور: بال گووند بند

8۔ سگولی: منوج ساہنی

9۔ بیہ پور: ارپنا کماری منڈل

10۔ کٹیہار: سوربھ اگروال

11۔ کیسریا: ورون وجے

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Special Camp for SIR in Delhi’s Ranjit Nagar: دہلی کے رنجیت نگر میں ایس آئی آر کو لے کر خصوصی کیمپ، بی ایل او اور افسران کر رہے مسائل کا حل

مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…

14 minutes ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

3 hours ago

SIR Row Escalates: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

3 hours ago