بھارت ایکسپریس۔
لوک سبھا انتخابات سے عین قبل مہاراشٹر میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جلگاؤں سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انمیش پاٹل آج یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں ادھو گروپ میں شامل ہوں گے۔ یہ جانکاری شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے دی ہے۔
سنجے راوت نے ‘ایکس’ پر لکھا، ‘جلگاؤں کے موجودہ رکن پارلیمنٹ انمیش پاٹل اور سابق میئر کرن پوار آج ماتوشری میں شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا خیمہ میں شامل ہو رہے ہیں۔ وہ دوپہر 12 بجے شیوسینا (یو بی ٹی) کی رکنیت لیں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ انمیش پاٹل اپنا ٹکٹ منسوخ ہونے سے ناراض تھے۔ پاٹل کل ماتوشری گئے تھے اور ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے وہ سنجے راوت سے بھی ملے تھے۔ بی جے پی نے جلگاؤں سے موجودہ ایم پی انمیش پاٹل کی جگہ سمیتا واگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ کل، ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد، انمیش پاٹل نے کہا تھا کہ وہ کل اپنے فیصلے کی تفصیل سے وضاحت کریں گے۔
ایک طرف بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے شیو سینا ٹھاکرے کے خیمہ میں شامل ہونے کی بات ہو رہی ہے تو دوسری طرف ایکناتھ کھڈسے کے بی جے پی میں کا دامن تھامنے سے متعلق خبر سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ جلگاؤں ضلع کی سیاست میں نشیب و فراز کا دور جاری ہے۔
دریں اثنا، ان کے حریف سمجھے جانے والے رکن اسمبلی منگیش چوان نے کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ انمیش پاٹل شیو سینا (یو بی ٹی) کےخیمہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ جلگاؤں لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دینے سے انکار کے بعد انمیش پاٹل نے کہا تھا کہ وہ بی جے پی کے ساتھ ہی رہیں گے۔
یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ ادھو ٹھاکرے نے ابھی تک جلگاؤں سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے انہیں شیو سینا (یو بی ٹی) کی جانب سے یہاں سے امیدوار بنا سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…