بھارت ایکسپریس۔
Mayawati Supports UCC, But Not BJP’s ‘Forceful Implementation: یکساں سول کوڈ کے حوالے سے ملک میں سیاسی نشیب و فراز کا دور جاری ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ مرکزی حکومت مانسون سیشن کے دوران پارلیمنٹ میں یکساں سول کوڈ متعارف کرائے گی۔ اس پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ردعمل سامنے آرہا ہے۔ اب اس معاملہ پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی لکھنؤ میں ایک بیان جاری کیا ہے اوراپنی پارٹی کا موقف واضح کیا ہے۔
بی ایس پی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے کہا کہ ہماری پارٹی یو سی سی کی مخالفت نہیں کرتی ہے۔ لیکن اسے زبردستی مسلط کرنے کی شق بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین میں درج نہیں ہے۔ اس کے لیے بیداری اور اتفاق رائے کو برتر سمجھا گیا ہے۔ لیکن اس پرعمل درآمد کرنے کے بجائے اس وقت جو سیاست کی جا رہی ہے یہ ملک کے مفاد میں درست نہیں ہے۔
بی جے پی کو مشورہ
مایاوتی نے مزید کہا کہ اس لیے قانون ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کے ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی جے پی کو ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لئے کوئی قدم اٹھانا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی یو سی سی کے خلاف نہیں ہے لیکن بی جے پی یو سی سی کے بہانے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یو سی سی کے معاملہ سیاسی تنگ نظری اور سیاسی مفادات کے حصول سے گریز کرنا چاہیے ۔اس میں کوئی مذہبی تعصب نہیں ہونا چاہیے۔ اگر بی جے پی حکومت ایسا کچھ کرتی ہے،تو ہماری پارٹی اس معاملے میں مثبت موقف اختیار کرے گی۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہماری جماعت اس کی مخالفت کرے گی۔ ما یاوتی نے مزید کہا کہ ملک کے عوامی مفاد میں یہ درست ہو گا کہ اس وقت حکومت وسائل اور توانائی کو ملک کے باشندوں کے دکھ درد بانٹنے کے لیے لگائے۔ مہنگائی، غربت، بے روزگاری، تعلیم اور صحت جیسی ضروریات پر حکومت کو توجہ دینی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…